ETV Bharat / city

جموں وکشمیر میں جنگل راج کا خاتمہ ہوا: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا - شیر کشمیر کرکٹ سٹیڈیم

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج یوم آزادی کے تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونین ٹریٹری میں ’’جنگل راج" کا خاتمہ ہو چکا ہے جبکہ جمہوریت اور امن و امان پھل پھولنے لگا ہے۔

independence day
independence day
author img

By

Published : Aug 15, 2021, 1:38 PM IST

Updated : Aug 15, 2021, 8:23 PM IST

جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے شیر کشمیر کرکٹ سٹیڈیم میں 75ویں یوم آزادی کی تقاریب منعقد کئی گئی، جس میں لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے پریڈ کی قیادت کی اور مارچ پاس میں سلامی لی۔ سرینگر کے شیر کشمیر کرکٹ سٹیڈیم میں 75 ویں یوم آزادی منانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہ جموں وکشمیر میں جمہوریت کی رکاوٹ میں "کلکٹریٹ راج روایت" ختم کر دی گئی ہے۔

جموں وکشمیر میں جنگل راج کا خاتمہ ہوا: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

انہوں نے کہا کہ اٹل بہاری واجپائی کے جمہوریت کے اصول کو کئی دہائیوں تک جموں وکشمیر میں کلکٹریٹ روایت نے پنپنے نہیں دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں جمہوریت کی ایک مشہور کلکٹریٹ روایت تھی۔ لیکن سنپ 2020 کے موقع پر یہ 'جنگل راج' ختم ہوا۔ انہوں ڈی ڈی سی انتخابات کا حوالہ دے کر کہا کہ جموں و کشمیر نے میں رائے دہندگان نے ڈی ڈی سی کے منصفانہ، شفاف اور تشدد سے پاک انتخابات میں حصہ کر اپنے نمائندے منتخب کئے ہیں جو عوام کے حقیقی نمائندے ہیں نہ کہ کلکٹر صاحب کے۔

independence day

انہوں نے کہا کہ وہ عناصر جو کشمیر میں نوجوانوں کو تشدد کی طرف اکسارہے ہیں انہیں مناسب جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے لوگوں کو کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ جو بھی 'پراکسی وار' کے ذریعے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اسے مناسب جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے عسکریت پسندوں کے صفوں میں شامل ہوئے نوجوانوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ "ایسے گمراہ نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ دہشت گردی ایک ہے لعنت ہے جو امن اور ترقی کے لیے بڑی رکاوٹ ہے-

independence day
independence day

انہوں نے پاکستان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ملک کشمیر میں نوجوانوں کو دہشت گردی کی طرف بہکاتا ہے، لیکن اس کا بھر پور اور ٹھوس مقابلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد ہونے والی ترقی اور تعمیری کاموں کی تفصیل دے کر کہا کہ جموں وکشمیر اگلے 25 سالوں میں نیا کشمیر بننے والا ہے جہاں امن و خوشحالی ہوگئی اور لوگ ترقی کے نئے ادوار دیکھیں گے۔

independence day
independence day

انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر میں پانچ نئے میڈیکل کالجز کھولے گئے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ کووڈ 19 وبائی مرض پر قابو پانے کے حکومتی اقدامات کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اس وبا کو روکنے کے لئے طبی و دیگر عملے نے جذبے سے کام کرکے اس وبا کے پھیلاؤ کو قابو کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آنے والی دہائی میں جموں و کشمیر کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے 10 لاکھ نوکریوں کے ذرایعہ پیدا کئے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ مہاجر کشمیری پنڈتوں کی ان جائیدادوں کو بحال کرے گی جن پر لوگوں نے زبردستی قبضہ کر رکھا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ نتظامیہ نے ان خاندانوں کو انصاف فراہم کرنے کے لیے ایک طریقہ کار تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جن کی جائیدادیں غیر قانونی طور پر دباؤ کے ذریعے خریدی گئی ہیں یا بعض عناصر نے ان پر قبضہ کیا ہے۔

انہوں کہ کہ میں تمام شہریوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس کوشش میں انتظامیہ کا ساتھ دیں اور بھائی چارے کی ایک نئی مثال قائم کریں۔

تقریب کے دوران مختلف رنگا رنگ پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں اسکولی بچوں نے حصہ لیا اور قومی ترانے گائے۔

تقریب کے دوران پولیس اور نیم فوجی دستوں نے مارچ پاس میں پرچم کو سلامی دی۔
کرکٹ سٹیڈیم کے گردونواح میں سیکورٹی فورسز کی بڑی تعداد تعینات کی گئی تھی اور داخلہ و خارجی راستوں کو سیل کی گیا تھا۔
کسی بھی عام شہری یا راہ گیر کو اس میدان کے اطراف میں جانے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی۔

مزید پڑھیں:۔ وزیراعظم نے 75 ویں یوم آزادی پر اہل وطن کو مبارکباد دی

ضلع صدور کے علاوہ وادی کے تمام نجی و سرکاری دفاتر پر ان تقاریب کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں طلباء نے قومی ترانہ گایا اور اساتذہ نے پرچم کشائی کی۔
دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہوا کہ تعلیم اداروں اور سرکاری دفاتر میں یوم آزادی تقریب کا اہتمام کیا گیا، اس سے قبل یہ تقریب سرینگر اور ضلع صدور مقامات پر ہی منائی جاتی تھی۔
وہیں آج پولیس حکام نے انٹرنیٹ سروس معطل نہیں کیا جبکہ کسی علاقے میں کوئی بندش نہیں رکھی گئی تھی۔
سیکورٹی فورسز بھی ڈرون کیمروں سے حساس مقامات پر سخت نگرانی رکھی تھی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکا جاسکے

Last Updated : Aug 15, 2021, 8:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.