ETV Bharat / city

سرینگر: ماسک نہ پہننے پر 13 افراد حراست میں - srinagar corona news

جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے شہر سرینگر میں ماسک نہ پہننے کی پاداش پر 13 افراد کو حراست میں لیا ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Sep 14, 2021, 10:48 PM IST

اطلاعات کے مطابق سرینگر میں کووڈ کیسز میں کچھ دنوں سے معمولی اضافے کے بعد ضلع انتظامیہ متحرک ہوگئی ہے۔ اسی دوران ڈپٹی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد کی ہدایت پر انتظامیہ نے کووڈ کی روک تھام کے لیے اقدامات میں تیزی کردی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے کووڈ ایس او پیز پر لوگوں کو عمل کرانے کے لیے مجسٹریٹ فلائنگ اسکواڈ تشکیل دیا گیا ہے، جنہوں نے منگل کو سرینگر کے مختلف مقامات بشمول بمنہ، بٹہ مالو، لال چوک اور دیگر ملحقہ علاقوں میں معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران 13 افراد کو ماسک نہ پہننے اور کووڈ 19 ایس اوپیز کی خلاف ورزی کی پاداش میں حراست میں لیا گیا۔

ادھر ڈپٹی کمشنر و ضلع مجسٹریٹ سرینگر محمد اعجاز اسد نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ عوامی تحفظ کے لیے حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

مزید پڑھیں:جموں و کشمیر میں کرپشن کے باعث لوگوں کا سانس لینا مشکل: محبوبہ مفتی

انہوں نے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز سے اپیل کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور کووڈ 19 کے ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.