ETV Bharat / city

Hasnain Masoodi on Journalist Fahad Shah: 'صحافیوں کو ہراساں کرنا جائز نہیں' - حسنین مسعودی نے صحافی فہد شاہ کے تعلق سے کیا کہا

جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما حسنین مسعودی نے پارلیمنٹ میں کشمیری صحافیوں کا مسئلہ اٹھایا، جن پر حال ہی میں پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔ Hasnain Masoodi on Kashmiri journalist in Parliament

Hasnain Masoodi on journalist Fahad Shah

author img

By

Published : Feb 12, 2022, 10:41 AM IST

ممبر پارلیمنٹ اور جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما حسنین مسعودی نے پارلیمنٹ میں حال ہی میں پولیس کی جانب سے گرفتار کیے گئے صحافی فہد شاہ اور سجاد گل کا مسئلہ اٹھایا اور اس پر بحث کی۔ The issue of Kashmiri journalists in Parliament

حسنین مسعودی نے فہد شاہ اور سجاد گل دونوں صحافیوں کے تعلق سے پارلیمنٹ میں کہا کہ 'اختلاف رائے رکھنے کی بنا پر صحافیوں کو ہراساں کرنا جائز نہیں ہے اور اس بات کا کوئی جواز نہیں بنتا کہ اگر ایک صحافی حکومت اور پولیس کے بیان کے ساتھ اختلاف رکھتا ہو تو وہ کسی بھی صورت میں اسے بند کرنے کا جواز نہیں ہے۔ Harassment of journalists is not allowed

Hasnain Masoodi on journalist Fahad Shah

حسنین مسعودی نے مزید کہا کہ 'کشمیر میں صحافی مشکلات کی زندگی گزارتے ہیں اور ان پر ظلم کیا جاتا ہے۔'

قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں کشمیر والا نامی ایک مقامی نیوز پورٹل کے مدیر اعلیٰ فہد شاہ پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ان کو گرفتار کرلیا۔ Kashmir Wala News Portal Editor Arrested

یہ بھی پڑھیں: Editors Guild On Kashmiri journalist Fahad Shah ایڈیٹرز گلڈ کا کشمیری صحافی فہد شاہ کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ

پولیس کے مطابق فہد شاہ پر اس سے قبل بھی دو اور مقدمے درج تھے۔ ان پر جعلی خبریں پھیلانے کا الزام تھا۔ اس کے علاوہ بانڈی پورہ میں بھی ایک اور صحافی سجاد گل کو پولیس نے سوشل میڈیا کے غلط استعمال اور لوگوں کو حکومت کے خلاف بھڑکانے کے جرم میں گرفتار کیا تھا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.