ETV Bharat / city

Srinagar Encounter: سرینگر کے نورباغ انکاؤنٹر میں عسکریت پسند فرار - encounter news

جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے نور باغ علاقے میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم شروع ہونے کے بعد ہی عسکریت پسند بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔

تصویر
تصویر
author img

By

Published : Sep 18, 2021, 5:44 PM IST

Updated : Sep 21, 2021, 1:29 PM IST

اطلاع کے مطابق سرینگر کے نور باغ علاقے میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان انکاؤنٹر شروع ہوتے ہی عسکریت پسند بھاگنے میں فرار ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق انکاؤنٹر جگہ سے ایک اے کے 47 رائفل اور ایک پستول برآمد ہوا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں تلاشی مہم شروع کردی ہے۔

ایک سینیئر پولیس آفیسر کے مطابق 'پولیس کو باوثوق ذریعے کے حوالے سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ علاقے میں عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں، جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔'

پولیس افسر نے مزید کہا کہ 'جونہی فورسز نے ایک مخصوص جگہ پر تلاشی شروع کی تو وہاں چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر گولیاں چلائیں۔ اس وقت دونوں طرف سے گولیوں کا تبادلہ جاری ہے۔'

قابلِ ذکر ہے کہ چند روز قبل انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے دعویٰ کیا تھا کہ شہر میں چار عسکریت پسند سرگرم ہیں۔

Last Updated : Sep 21, 2021, 1:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.