ETV Bharat / city

سرینگر کے ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ پر گرینیڈ حملہ - one injured

جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں آج ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ پر نامعلوم عسکریت پسندوں کی جانب سے ایک گرینیڈ پھینکا گیا جس کے نتیجے میں دو سے تین عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔

سرینگر کے ہری سنگھ  اسٹریٹ پر گرینڈ حملہ
سرینگر کے ہری سنگھ اسٹریٹ پر گرینڈ حملہ
author img

By

Published : Aug 10, 2021, 3:14 PM IST

Updated : Aug 10, 2021, 5:55 PM IST

پولیس کے مطابق، آج دوپہر سرینگر کے مصروف بازار ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ علاقے میں مبینہ عسکریت پسندوں نے سسشتر سیما بل یا ایس ایس بی کی ایک گاڑی کی جانب ایک گرینیڈ پھینکا۔

گرینیڈ گاڑی کے نزدیک گر کر بھٹ گیا جس سے کم از کم تین راہگیر معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں جن کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

سرینگر کے ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ پر گرینیڈ حملہ

گرینیڈ سے کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

یہ حملے اس وقت ہوا جب ایک نزدیکی علاقے میں کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی اور سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک افسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ دھماکے سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کیلئے علاقے کو گھیر لیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق متعدد افراد دھماکے کے بعد علاج کیلئے اسپتال لائے گئے جن میں کئی ایک کو معمولی چوٹیں آئی تھیں۔

سرینگر کے مرکزی علاقے میں ہونیوالا دھماکہ سیکیورٹی فورسز کیلئے ایک چیلنج ہے کیونہ یوم آزادی کے پس منظر میں علاقے میں سیکیورٹی کا زبردست بندوبست کیا گیا ہے۔ حکام نے لالچوک کے مرکزی علاقے میں قائم گھنٹہ گھر پر ترنگی روشنی لگائی ہے۔

Last Updated : Aug 10, 2021, 5:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.