کورونا وائرس کی تیسری لہر کا خطرہ ابھی بھی منڈلارہا ہے اس لیے لوگوں کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے. ان باتوں کا اظہار ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا نے کیا.
ضلع بڈگام میں کورونا وائرس کی تازہ صورت حال کے حوالے سے میڈیا کو جانکاری دیتے ہوئے شہباز مرزا نے کہا کہ لوگوں نے جو کورونا وائرس سے بچنے کے لئے عادتیں بنائی تھی ان کو جاری رکھیں.
ڈی سی نے کہا کہ انتظامیہ کی واضح گائڈ لائنز کے مطابق پچیس سے زائد افراد کو جمع ہونے کی اجازت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ محرم میں بھی ان گائڈ لائنز پر عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری کے دوران لوگوں کو چاہیے کہ وہ ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں۔ ڈی سی نے کہا کہ ضلع میں کورونا وائرس کے کچھ کیسز بڑھے ہیں اور فعال معاملے اب بڑھ کر 78 ہوگئے ہیں۔
ڈی سی نے کہا کہ ضلع میں کورونا وائرس مثبت معاملوں کی ابھی بھی 0.5فیصد ہیں جب کہ ریکووری ریٹ ابھی بھی نوے فیصد سے زائد ہے۔
مزید پڑھیں:بڈگام: 33 کروڑ اور 20 سال کا عرصہ، جامع مسجد چرار شریف پھر بند کیوں؟
ڈی سی نے یہ بھی کہا کہ ضلع بھر میں ٹیکہ کاری مہم لگاتار جاری ہے اور بیت جلد اٹھارہ سے پینتالیس سال کے عمر کے افراد کی سو فیصد ٹیکہ کاری مکمل ہوجائے گی۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے لوگوں سے اپیل کی کہ ایس او پیز پر عمل کیجیے تاکہ کورونا کی جنگ میں ضلع کو پاک رکھا جاسکے۔