ETV Bharat / city

Furniture Factory Gutted in Pampore: پانپور میں آگ کی ہولناک واردات، ایک فرنیچر فیکٹری مکمل طور پر خاکستر - آگ کی ہولناک واردات میں فرنیچر فیکٹری خاکستر

ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور میں آگ کی ہولناک واردات میں ایک فرنیچر فیکٹری مکمل طور پر خاکستر ہوگئی ہے آگ کی زد میں آنے سے لاکھوں روپے کی مالیت کا ساز وسامان راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے۔ فیکٹری مالک نے انتظامیہ سے امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'ان کا سارا روزگار اسی فیکٹری پر منحصر تھا۔Furniture Factory Gutted in Pampore

پانپور میں آگ کی ہولناک واردات
Furniture Factory Gutted in Pampore
author img

By

Published : Mar 23, 2022, 9:51 PM IST

پانپور: ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور کے لیتربل میں دوران شب آگ کی ایک ہولناک واردات میں ایک فرنیچر فیکٹری مکمل طور پر خاکستر ہوگئی، فیکٹری میں موجود لاکھوں روپے کی مالیت کا ساز وسامان راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔ Furniture Factory Gutted in Pampore۔ عینی شاھدین کے مطابق دوران شب فیکٹری کے ایک کمرے میں آگ لگ گئی، دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اگرچہ مقامی لوگوں نے جموں وکشمیر پولیس اور فائیر اینڈ ایمرجنسی اہلکاروں کے ساتھ مل کر آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا، لیکن تب تک غلام جیلانی نامی شخص کی یہ فیکٹری پوری طرح سے خاکستر ہو چکی تھی۔

پانپور میں آگ کی ہولناک واردات

فیکٹری مالک نے انتظامیہ سے امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'ان کا سارا روزگار اسی فیکٹری پر منحصر تھا'، انہوں نے کہا کہ 'وہ اس فیکٹری سے نہ صرف اپنے لیے، بلکہ دیگر کئی لوگوں کو بھی روزگار فراہم کراتے تھے، لیکن اب یہ فیکٹری جل کر تباہ ہوگئی ہے، لہذا انتظامیہ سے اپیل ہے کہ وہ انہیں اس فیکٹری کو دبارہ سے شروع کرنے میں مدد فراہم کرے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.