ETV Bharat / city

ڈوڈہ: سڑک حادثہ میں پانچ افراد ہلاک - ڈوڈہ میں سڑک حادثہ میں پانچ کی موت

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں ایک خطرناک سڑک حادثے میں پانچ لوگوں کی موت واقع ہوگئی۔

ڈوڈہ: سڑک حادثہ میں پانچ افراد جاں بحق
ڈوڈہ: سڑک حادثہ میں پانچ افراد جاں بحق
author img

By

Published : Feb 16, 2021, 3:09 PM IST

ضلع ڈوڈہ میں سڑک حادثات میں روزبروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس میں کئی افراد کو اپنی جان گنوانی پڑ رہی ہے۔

پیر کے روز دیر شام ڈوڈہ میں اُس وقت ایک اندوہناک سڑک حادثہ پیش آیا جب ایک نئی گاڑی قومی شاہراہ پر رگی نالہ کے مقام پر حادثہ کا شکار ہو گئی جس کے نتیجہ میں ایک بچّہ سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

اطلاع کے مطابق یہ حادثہ شام کے وقت سات بجے ڈوڈہ صدر مقام سے 26 کلو میٹر دور بٹوت کشتواڑ قومی شاہراہ پر رگی نالہ کے مقام پر اُس وقت پیش آیا، جب گاڑی ڈوڈہ سے جموں کی طرف جا رہی تھی جوں ہی گاڑی رگی نالہ کے مقام پر پہنچی تو سڑک سے اُلٹ کر پانچ سو فٹ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجہ میں گاڑی میں سوار پانچ افراد ہلاک جبکہ ایک کمسن بچّی جائے حادثہ سے معجزاتی طور بچ نکلی۔

ڈوڈہ: سڑک حادثہ میں پانچ افراد جاں بحق

حادثہ کی خبر پھیلتے ہی غیر سرکاری تنظیم الخیر کے رضاکاروں کے علاوہ مقامی لوگوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر بچاؤ کارروائی شروع کی۔ ایک زخمی لڑکے کو فوری طور علاج و معالجہ کے لئے نزدیکی اسپتال عسّر میں منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔

حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت بھاگیہ دیوی زوجہ گردھاری لال ساکنہ جھٹیلی حال نگری ڈوڈہ، چندر ریکھا زوجہ اجیت سنگھ ساکنہ نگری، ایشن ولد اجیت سنگھ، راکیش کمار ولد داتا رام ساکنہ غنیکہ بھاگواہ، ڈرائیور اجیت سنگھ ولد دھیان سنگھ ساکنہ بجارنی ڈوڈہ کے طور پر ہوئی ہے جبکہ حادثہ میں تین سالہ بچّی معجزاتی طور بچ نکلی۔

واضح رہے کہ ضلع میں بیشتر سڑک حادثات میں ایک مخصوص گاڑی ہی پائی جا رہی ہے اور ایک سال کے اندر درجنوں اس طرح کی گاڑیاں حادثات کا شکار ہوئی ہیں جس میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں لیکن اس کے باوجود ڈوڈہ میں متعلقہ حکام سڑک حادثات کو روکنے میں مکمل طور ناکام ہو رہے ہیں اور مزید اس طرح کی گاڑیوں کو مسافروں کے لئے پرمٹ دیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.