ایسی فلمیں جن سے سماج کے تانے بانے کو بکھرنے کا خطرہ ہو نہ ریلیز کی جائیں تو بہتر ہے۔ ان خیالات کا اظہار پی ڈی پی کے سینیئر لیڈر اور ترجمان ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت میں کہی۔ The Kashmir File Controversies and Accolades Surrounding the Film
انہوں نے مزید کہا کہ دی کشمیر فائلز نامی فلم انھوں نے اب تک نہیں دیکھی ہے لیکن جس طریقے سے اس فلم کی اسٹوری کو لیکر بحث ہو رہی ہے وہ اس بات کی غماز ہے کہ فلم میں کچھ چیزیں قابل بحث ضرور ہیں۔
ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے بتایا کہ ایسی فلمیں جن سے سماج کے اندر کڑواہٹ اور نفرت پھیلے اور حالات کے بگڑنے کا اندیشہ ہو تو پھر ایسی فلموں کو ریلیز نہ کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر سینسر بورڈ نے اس فلم کو اجازت دی ہو تو یہ بات دیکھنے والی ہوگی کہ کن شرائط پر اسے اجازت نامہ دیا گیا ہے۔