سرینگر: جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے حد بندی کمیشن کی پہلی رپورٹ بھی مسترد کی تھی اور دوسری رپورٹ بھی مسترد کرتی Omar Abdullah On Delimitation Draft ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان حدبندی رپورٹ سے متعلق اپنے اعتراضات اور تحفظات پر مبنی مفصل رپورٹ تیار کرکے کمیشن کو پیش کریں گے۔
عمر عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس صوبہ کشمیر کے خصوصی ورچول اجلاس کے دوران پارٹی ارکانNC Virtual Conference سے کیا۔
اجلاس میں پارٹی لیڈران ،زون صدور، ضلع صدور، انچارج اسمبلی حلقہ اور دیگر عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال، لوگوں کے مسائل و مشکلات اور موجودہ حالات کے بارے میں تبادلہ خیالات کیا گیا۔
اس کے علاوہ شرکاء نے اجلاس کو نئی حدبندی سے اپنے اپنے علاقوں پر پڑے مضر اثرات کے بارے بھی اجلاس کو جانکاری دی اور ساتھ ہی پارٹی کے اراکین پارلیمان کو حدبندی کمیشن میں اپنا جواب داخل کرنے کے لیے معلومات بھی پیش کئے۔
چھ گھنٹے تک جاری رہے ورچول اجلاس میں تمام شرکاء نے اپنے اپنے تاثرات بیان کیے اور نائب صدر نے سبھی شرکاء کو اطمینان سے سُنا۔
عمر عبدالہہ نے کہا کہ پارٹی کے ممبران نے کمیشن کے سامنے کو اعتراضات ، تحفظات اور تجاویز پیش کیے گئے تھے انہیں مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا ہے۔
انہوں نے پارٹی لیڈران پر زور دیا کہ وہ لوگوں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور پارٹی کی مضبوطی کے لیے کام کریں۔
- یہ بھی پڑھیں:Protest against Delimitation Commission: حدبندی کمیشن کے دوسرے مسودے کے خلاف رامبن میں احتجاج
اجلاس میں صدرِ صوبہ کشمیر ناصر اسلم وانی، سینئر لیڈران چودھری محمد رمضان، سکینہ ایتو، پیرزادہ احمد شاہ، شمیمہ فردوس، مبارک گل، حسنین مسعودی، محمد سعید آخون، عرفان احمد شاہ، علی محمدڈار، جاوید احمد ڈار، نذیر احمد خان گریزی، ڈاکٹر بشیر احمد ویری، محمد خلیل بند، ترجمان عمران نبی ڈار، سلمان علی ساگر، تنویر صادق، ڈاکٹر سجاد شفیع، غلام محی الدین میر، ایڈوکیٹ عبدالمجید لارمی، الطاف احمد وانی، سیف الدین بٹ، ڈاکٹر محمد شفیع اور دیگر لیڈران نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:
- Change in Delimitation Commission Draft Report: حد بندی کمیشن کے مجوزہ مسودے میں بڑی تبدیلیوں کی تجاویز
- Mehbooba Mufti On Delimitation Draft: 'کمیشن کی دوسری رپورٹ اکثریتی آبادی کو بے اختیار بنانے کا منصوبہ'
- Saifuddin Soz on Delimitation Commission Draft Report: 'رپورٹ جموں و کشمیر کی وحدت کے خلاف سازس'
- Hasnain Masoodi On Delimitation Commission 2nd Report:حد بندی کمیشن اپنے من مطابق کام کر رہا ہے