ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے آج ترال سب ڈویژن کا ایک دورہ DC Pulwama Visit Tralکیا۔دورے کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد ریانہ کے علاوہ دیگر افسران بھی موصوف کے ہمراہ تھے۔
ڈی سی نے ترال لفٹ اریگیشن اسکیم پر جاری سول کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے سیموہ ،چھانکتار اور مضافاتی دیہات کا دورہ کیا اور محکمہ آبپاشی کو مناسب طریقے سے دیکھ بھال کرنے کی ہدایت دی۔
اس موقع پر ہی اے ڈی سی ترال کو ضروری ہدایات دی گئیں کہ مذکورہ نہر کی حد بندی کے لیے تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے اور نہر کو معیار کے مطابق درست طریقے سے برقرار رکھا جائے۔
بصیر الحق چودھری Baseer Ul Haq Choudhary نے پاسورڈ ایریا میں تقریباً 300 کنال سے زائد سرکاری اراضی کا بھی دورہ کیا، اے ڈی سی نے بتایا کہ مذکورہ اراضی کو ڈگری کالج، گرڈ سٹیشن، کھیل کے میدان، انڈسٹریل اسٹیٹ کے لیے استعمال کیا جائے گا اور اسے درست طریقے سے استعمال کیا جائے گا، ڈی سی نے اے ڈی سی اور ان کی ٹیم کو سراہا۔
مزید پڑھیں:Construction of Limbo Maternity Hospital Yet Not Begun: پلوامہ میں میٹرنٹی ہسپتال کی تعمیر تین سال بعد بھی شروع نہیں ہوئی
بعد ازاں ڈی سی نے منی سیکرٹریٹ اونتی پورہ کے زیر تعمیر کاموں کا معائنہ کیا اور ایگزیکٹیو انجینئرز کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اولین ترجیحی بنیادوں پر جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کریں تاکہ عوام کو راحت مل سکے۔