ETV Bharat / city

اونتی پورہ میں محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین کا احتجاج

author img

By

Published : Nov 16, 2021, 4:03 AM IST

ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین نے انتظامیہ کا آگاہ کیا کہ اگر ان کے مطالبات کو پورا نہیں کیا گیا تو غیر معینہ مدت کی ہڑتال کرنے پر مجبور ہونگے۔

Dailywagers of PDD protest in Awantipora
اونتی پورہ میں محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین کا احتجاج

جموں کشمیر، ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں محکمہ بجلی میں کام کر رہے عارضی ملازمین نے پیر کو اپنے طویل التواء مطالبات کو پورا نہ کیے جانے کی وجہ سے حکام کے خلاف احتجاج کیا۔

احتجاج کر رہے مظاہرین نے کہا کہ اگر ان کے مسائل کو فوری طور پر حل نہیں کیا گیا تو کے پی ڈی سی ایل اور اس سے منسلک دیگر محکموں میں کام کرنے والے یومیہ ملازمین غیر معینہ مدت کی ہڑتال پر چلے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اونتی پورہ میں یومیہ اجرت پر کام کر رہے ملازمین نے اپنی نوکریوں کو مستقل کرنے کا مطالبہ کئی مہنیوں سے کررہے ہیں۔

پلوامہ سے ڈیلی ویجرس یونین کے سرکل صدر گوہر احمد نے بتایا کہ ہم لوگ رات و دن محکمہ کو اپنا تعاون فراہم کرتے ہیں لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ ہمارے مطالبات پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ہے جبکہ دو سال قبل ڈی پی سی مکمل ہوئی تھی لیکن آج تک وہ بھی عمل نہیں لائی گئی۔

احتجاج کے دوران انھوں نے مطالبہ کیا کہ ڈیوٹی کے دوران ہلاک ہونے والے ملازمین کے اہل خانہ کو ایس آر او کے تحت نوکری فراہم کیے جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.