ETV Bharat / city

پونچھ :ساوجیاں کینٹھ میں بنکروں کی تعمیر میں تیزی لائی جائے

author img

By

Published : Mar 23, 2021, 11:44 AM IST

سرکار کی جانب سے عوام کی جان ومال کے تحفظ کو لیکر سرحدی علاقوں میں بنکروں کی تعمیر کے لئے فنڈز مہیا کی گئی ہے، لیکن زمینی سطح پر اس حوالے سے کوئی کام نہیں ہورہا ہے۔

پونچھ :ساوجیاں کینٹھ میں بنکروں کی تعمیر میں تیزی لائی جائے
پونچھ :ساوجیاں کینٹھ میں بنکروں کی تعمیر میں تیزی لائی جائے

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے سرحدی علاقہ ساوجیاں میں کمیونٹی بنکروں کی تعمیر میں سست روی پر عوام نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔مقامی باشندہ بشیر احمد بھٹ نے کہا کہ یہاں کی عوام سرحد سے بلکل قریب میں ہے اور جب گولہ باری ہوتی ہے تب یہ عوام گولہ باری سے اپنی جانوں کو گنوانے کے ساتھ ساتھ مال مویشی دوسری املاک کے نقصانات بھی برداشت کرتی آرہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرکار کی جانب سے عوام کی جان ومال کے تحفظ کو لیکر سرحدی علاقوں میں بنکروں کی تعمیر کے لئے فنڈز مہیا کی گئی ہے، لیکن زمینی سطح پر اس حوالے سے کوئی کام نہیں ہورہا ہے۔بعض جگہوں میں یا تو ادھورے کام کیے گئے ہیں اور بعض جگہوں پر ابھی کام لگا کر انہیں روک دیا گیا ہے۔جس کی مثال پنچائیت گگڑیاں بی کے کینٹھ محلہ بھٹاں میں دیکھنے کو ملے گی۔جہاں دو سال قبل کمیونٹی بنکر کی کھدائی کرکے کام شروع کیا گیا تھا لیکن دو سال گزرنے کے بعد بھی یہاں کا کام ابھی تک نامکمل ہے۔

مقامی لوگوں نے اس حوالے سے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک بیوہ خاتون کی زمین میں کمیونٹی بنکر کی کٹائی دو سال قبل کی گئی تھی، لیکن ابھی تک وہاں پر تعمیراتی کام میں استعمال ہونا والا مواد ایسے ہی پڑا ہوا ہے۔ بنکر کی تعمیر ٘جوں کی توں پڑی ہوئی ہے، جو افسوس کی بات ہے۔

عوام نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ، اسیسٹنٹ کمیشنر پونچھ و بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر منڈی سے گزارش کی ہےکہ ایک ٹیم مقرر کرکے انہیں اس علاقے میں بھیجا جائے۔تاکہ ان کمیونٹی بنکروں کی جانچ کی جاسکے اور جلد از جلد گگڑیاں پنچائیت کے وارڈ نمبر دو کے محلہ بھٹاں کی ادھوری پڑی ہوئی کمیونٹی بنکر کی تعمیر مکمل کی جائے ۔اگر ایسا نہیں ہے تو یہاں پڑے ہوئے مال مٹریل کو جلد از جلد اٹھاکر اس بیوہ خاتون کی جگہ کو خالی کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.