ETV Bharat / city

اول سے نویں جماعت تک کے امتحانات مارچ سیشن میں منعقد ہونے کے قوی امکانات Classes 1 to 9 Exams

ائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر نے بتایا کہ اول سے نویں جماعت تک کے امتحانات مارچ سیشن میں منعقد ہونے کے قوی امکانات ہیں۔ یاد رہے کہ جموں وکشمیر حکومت نے کشمیر میں امتحانات مارچ سیشن میں کرانے کا فیصلہ لیا ہے۔ اس سلسلے میں دسویں سے بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات مارچ سیشن سے منعقد کرانے کا پہلے ہی حکم جاری کیا گیا ہے۔Classes 1 to 9 Exams

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 6, 2022, 3:16 PM IST

سری نگر: ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر تصدق حسین میر کا کہنا ہے کہ اول سے نویں جماعت تک کے طلبا کے امتحانات کا مارچ سیشن میں منعقد ہونے کے قوی امکانات ہیں اور اس سلسلے میں ایک دو دنوں کے اندر باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔Classes 1 to 9 Exams

موصوف ڈائریکٹر نے جمعرات کو یہاں شیر کشمیر انٹرنیشنل کنوکیشن سینٹر میں منعقدہ ایک تقریب کے حاشئیے پر نامہ نگاروں کو بتایا، 'ہم نے حکومت کوتجویز بھیج دی ہے اور اس سلسلے میں ایک دو دنوں کے اندر حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔'

انہوں نے کہا کہ موسم سازگار رہنے کی صورت میں دسمبر کے آخری ہفتے تک سرمائی تعطیلات نہیں کی جائیں گی اور اول سے نویں جماعت تک کے تمام امتحانات مارچ میں منعقد کئے جائیں گے۔'

قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر حکومت نے کشمیر میں امتحانات مارچ سیشن میں کرانے کا فیصلہ لیا ہے۔ اس سلسلے میں دسویں سے بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات مارچ سیشن سے منعقد کرانے کا پہلے ہی حکم جاری کیا گیا ہے۔ قبل ازیں وادی میں اول سے بارہویں جماعتوں تک امتحانات نومبر دسمبر سیشن میں منعقد ہوتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Lower Classes Annual Exam: نچلی جماعتوں کے سالانہ امتحانات اکتوبر، نومبر میں متوقع

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.