ETV Bharat / city

بڈگام میں انہدامی کارروائی: احتجاجیوں اور سکیورٹی فورسز میں جھڑپ - teshildar magam

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ماگام میں تحصیل انتظامیہ کے خلاف اس وقت لوگوں نے احتجاج کیا جب تحصیلدار کی سربراہی میں نالہ فیروزپورہ کے قریب اسٹیٹ لینڈ اور گاس چراہی کو لوگوں کے قبضے سے بازیاب کرنے کی مہم شروع کردی گئی ہے۔

بڈگام :انہدامی کارروائی میں احتجاجیوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ

author img

By

Published : Aug 28, 2021, 6:56 PM IST

جوں ہی انتظامیہ نے کاروائی شروع کی تو لوگوں نے اس کے خلاف ماگام مارکٹ میں احتجاج کیا۔ اس دوران احتجاجیوں نے پتھراؤ بھی کیا اور ماگام میونسپل کمیٹی کے آفس پر بھی پتھراؤ کیا۔ احتجاجیوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے گولے داغے۔

بڈگام :انہدامی کارروائی میں احتجاجیوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ

لوگوں کا کہنا ہے 2014 میں جب سیلاب آیا تب ان کی ملکیتی اراضی نالہ فیروزپورہ میں سیلاب کی نظر ہوگئی اس کے بعد انتظامیہ نے انہیں اس کے عوض یہ اراضی فراہم کی تھی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں کیس عدالت میں بھی ہے۔ عدالت سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں آیا ہے اور تحصیل انتظامیہ عدالتی فیصلے کے بغیر ہی کارروائی انجام دے رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

بڈگام :انٹرزونل والی بال ٹورنامنٹ کا افتتاح

اس حوالے سے تحصیلدار ماگام کا کہنا کہ جمونں و کشمیر انتظامیہ کے احکامات کے مطابق انہدامی کارروائی کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس اراضی پر لائبریری کے علاوہ کچھ سرکاری دفاتر تعمیر کرنے ہیں اسی سلسلے میں اس اسٹیٹ لینڈ کو لوگوں کے قبضے سے بازیاب کیا جارہا ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.