ETV Bharat / city

جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے نئے ججوں نے عہدے کا حلف لیا

جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس پنکج متھل نے آج دو نئے جج جسٹس موہن لال اور جسٹس محمد اکرم چودھری کو عہدے کا حلف دِلایا۔

چیف جسٹس پنکج متھل نے نئے ججوں کو حلف دلایا

author img

By

Published : Nov 9, 2021, 9:08 PM IST

تقریب کی کاررِوائی جموں و کشمیر اور لداخ کے ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل جواد احمد نے انجام دی جنہوں نے مرکزی وزارتِ قانون و اِنصاف کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کو پڑھا جس میں صدر جمہوریہ کی طرف سے وارنٹس آف اپائنمنٹ اور لیفٹیننٹ گورنر یونین ٹیریٹری آف جموں و کشمیر کی جانب سے جاری کردہ خط، جس میں چیف جسٹس جموں وکشمیر ہائی کورٹ کو دو نئے ججوں کو عہدے کا حلف دِلانے کا اختیار دیا گیا۔

جموں میں حلف برداری کی اس تقریب میں جسٹس دھیرج سنگھ ٹھاکر، جسٹس سندھو شرما، جسٹس رجنیش اوسوال، جسٹس وِنود چٹرجی کول اور جسٹس پنیت گپتا نے شرکت کی، جبکہ جسٹس علی محمد ماگرے، جسٹس سنجیو کمار، جسٹس سنجے دھر اور جسٹس جاوید اِقبال وانی نے آن لائن سرینگر سے حصہ لیا۔

تقریب میں سابق چیف جسٹس، ہائی کورٹ کے سابق ججز، ایڈووکیٹ جنرل، چیف سیکرٹری، اسسٹنٹ سالیسٹر جنرل آف اِنڈیا جموں سیکرٹری محکمہ قانون اِنصاف اور پارلیمانی امور، جموں ہیڈ کوارٹر میں تعینات ڈسٹرکٹ ججوں، مختلف باروں کے ممبران، رجسٹری اَفسران اور عملہ کے علاوہ سول اور پولیس اِنتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: موہن لال اور محمد اکرم چودھری جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے جج مقرر

جوڈیشل سروسز سے دو سینئر ججوں کو مستقل جج کے طور پر ترقی دینے کے ساتھ ہی جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے ججوں کی تعداد چیف جسٹس سمیت 13 ججوں تک پہنچ گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.