گزشتہ چند برس کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے اموات میں تشویش ناک حد تک اضافہ Heart Attack Deaths Rise in Kashmir ہوا ہے، جہاں وادی کشمیر امراض قلب کی بیماریوں Heart Diseases میں سر فہرست ہے، وہیں حرکت قلب بند ہونے سے ہورہی اموات میں بھی یہ پہلے نمبر ہے۔
جان لیوا ہارٹ اٹیک کی وجوہات اگچہ کئی ساری ہیں، لیکن شدید غصے کا اظہار، بہت زیادہ تشویش، ذہنی دباؤ اور کھانے پینے کے بدلتے اطوار وغیرہ دل کی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔
ماہرین امراض قلب کہتے ہیں نوجوانون ورزش وغیرہ سے دور ہوتے جارہے ہیں۔ نیند کا پورا نہ ہونا، فاسٹ فوڈ کا بے تحاشا استعمال اور سگریٹ نوشی کے بڑھتے رجحان کے علاوہ منشیات کی لت بھی نوجوانوں میں دل کا دورہ پڑنے کے اہم وجوہات مانے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Family Alleges Murder of their Daughter Over Dowry: خاتون کی پُراسرار موت پر لواحقین سراپا احتجاج
دل کو اچانک آکسیجن یا خون کی فراہمی بند ہوجانے سے ایک تنددست اور صحت مند انسان کی موت کسی بھی وقت ہوسکتی ہے۔ احتیاطی تدابیر اور پرپیز سے کام لے کر دل کے دورے کو وقوع پزیر ہونے سے روکا جاسکتا ہے۔
کارڈیالوجسٹ کہتے ہیں کہ تمباکو نوشی اور منشیات کی لت سے دور رہنا سب سے اہم ہے، جبکہ مثبت سوچ، غصہ سے پرہیز، ورزش اور کھیلوں میں حصہ لینا اور پابندی سے نیند کرنا کچھ ایسی اہم ہدایات ہیں جن کی بدولت ہارٹ اٹیک سے ہونے والی اموات کے واقعات کو کافی حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Corona Cases Rises In J&K: جموں وکشمیر میں کورونا معاملات میں پھر سے ہورہا ہے اضافہ
یہ حقیقت ناقابل تردید ہے کہ جدید دور نے انسان کو لاتعداد سہولیات فراہم کی ہیں، لیکن دنیا کی تاریخ میں طرز زندگی بھی کبھی اتنی جلدی نہیں بدلا جتنا کہ موجودہ دور میں بدل چکا ہے۔