پلوامہ: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے رہمو میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب میں چوری کی واردات پیش آئی ہے۔ چوروں نے روہمو علاقے کے غلام رسول نجار کی فرنیچر کی دکان سے مشین سمیت کئی آلات اپنے ہمراہ لے گئے۔ Burglary in Rahmoo Pulwama
اس سے قبل یکم اور 2 فروری کی درمیانی رات کو چوروں نے محمد اشرف وانی ولد عبدالغنی وانی کے گھر سے زیورات اور نقدی رقم چوری کیے تھے۔ وانی کے گھر کو لوٹنے کے علاوہ چوروں نے چھ دیگر گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے بھی توڑ دیے تھے۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ 31 جنوری کو ضلع کے تجن گاؤں میں بھی چوری ہوئی تھی۔
پلوامہ پولیس نے ان معاملات میں پہلے ہی مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق چوری کی وارداتوں کو سنجیدگی سے لیا گیا ہے اور اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہے۔ Pulwama Police on Burglary incidents
یہ بھی پڑھیں:
Robbery Attempt in Anantnag: جے کے بینک کی ایک شاخ میں چوری کی کوشش
وہیں، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 'گذشتہ کئی ہفتوں سے ضلع بھر میں چوری کی واردات میں اضافہ ہوا ہے۔ چوری کی بڑھتی وارداتوں کے سبب لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔'