ETV Bharat / city

بڈگام: نیٹ امتحان میں سہیل اشرف کی شاندار کارکردگی - لاک ڈاؤن اور انٹرنیٹ کی سرویس ڈاون

اگر انسان میں لگن ہو تو کوئی بھی مشکل کامیاب ہونے نہیں روک سکتی۔ اس کی ایک تازہ مثال وسطی کشمیر میں ضلع بڈگام کے کزویرا علاقے سے تعلق رکھنے والے سہیل اشرف کی ہے، جنہوں نے نیٹ امتحان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے 615 نمبرات حاصل کئے ہیں۔ سہیل کے والد پیشے سے ایک مزدور ہیں جو میستری یعنی میسن کا کام کرتے ہیں۔ سہیل کا کہنا ہے کہ ان کے ماں باپ نے انہیں غربت میں بھی اچھے سے پڑھایا ہے اور ہر موقع پر والدین کا بھرپور تعاون حاصل رہا۔ والدین نے غربت کی وجہ سے کوئی کمی محسوس نہیں ہونے دی۔

بڈگام: نیٹ امتحان میں سہیل اشرف کا شاندار مظاہرہ

author img

By

Published : Nov 3, 2021, 9:38 PM IST

سہیل کا مزید کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن اور انٹرنیٹ کی سروسز ڈاؤن ہونے کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے حکومت سے بار بار انٹرنیٹ کو معطل نہ کرنے اور اسکولوں کو دوبارہ کھول دینے کا مطالبہ کیا تاکہ طلبا کا مستقبل بہتر ہوسکے۔

بڈگام: نیٹ امتحان میں سہیل اشرف کا شاندار مظاہرہ

انہوں نے اپنی کامیابی کا سہرہ اہل خانہ کے علاوہ دوستوں کے سر باندھا ہے۔ وہیں سہیل کے دوستوں نے کہا کہ اگر انسان دل سے محنت کرتا ہے تو ہر مشکل آسان ہوجاتی ہے۔ اہل خانہ سہیل کی کامیابی سے کافی خوش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زراعت کو بہتر بنانے کے لئے جائزہ اجلاس منعقد

سہیل نے اس کامیابی سے نہ صرف اپنے ماں باپ بلکہ پورے علاقے کا نام روشن کیا ہے۔ سہیل نے دیگر سرپرستوں کو اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کےلیے بھرپور کوشش کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے اسی کے ساتھ کشمیر میں تعلیمی نظام پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے حکومت سے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کےلیے ٹھوس اقدامات کرنے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.