ETV Bharat / city

Security Beefed Up Ahead Republic Day: یومِ جمہوریہ کے پیش نظر وادیٔ کشمیر میں سیکورٹی سخت - کورونا لاک ڈاؤن کے دوران یوم جہموریہ تقریب

جموں وکشمیر میں یوم جمہوریہ کی تقریبات Republic Day Celebrations بہتر طریقے سے انجام دینے کے لیے سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ جگہ جگہ عارضی بنکر اور ناکے لگائے گئے ہیں۔ وہیں دوسری جانب وادیٔ کشمیر میں کورونا لاک ڈاؤن Lock down In Kashmir Valley سے عام زندگی کی رفتار تھم سی گئی ہے۔ جمعہ کی دوپہر سے شروع ہوئے 64 گھنٹوں کے لاک ڈاؤن کا خاصا اثر سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔

یوم جمہوریہ کے پیش نظر وادی کشمیر میں سیکورٹی سخت
یوم جمہوریہ کے پیش نظر وادیٔ کشمیر میں سیکورٹی سخت
author img

By

Published : Jan 23, 2022, 3:51 PM IST

جموں وکشمیر میں کورونا وائرس Corona Virus in Kashmir Valley کے بڑے پیمانے پر پھیلاؤ کو روکنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاؤن Lock Down جاری ہے۔

یوم جمہوریہ کے پیش نظر وادیٔ کشمیر میں سیکورٹی سخت

وادیٔ کشمیر میں کورونا لاک ڈاؤن سے عام زندگی کی رفتار تھم سی گئی ہے۔ جمعہ کی دوپہر سے شروع ہوئے 64 گھنٹوں کے لاک ڈاؤن کا خاصا اثر سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔ جب کہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں سے غائب ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ جموں وکشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز میں بے تحاشہ اضافے دیکھنے کو مل رہا ہے، ہفتے کے روز پہلی مرتبہ ریکارڈ تعداد میں کورونا کے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں۔

ادھر جموں وکشمیر میں یوم جمہوریہ کی تقریبات Republic Day Celebrations بہتر طریقے سے انجام دینے کے لیے سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ جگہ جگہ عارضی بنکر اور ناکے لگائے گئے ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرون سے حساس مقامات پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔ وہیں وادیٔ کشمیر کے حساس مقامات اور اہم شاہراؤں پر گاڑیوں اور مسافروں کی تلاشی بھی لی جا رہی ہے۔ شہر سرینگر سمیت دیگر اضلاع اور تحصیل صدر مقامات پر فورسز کی اضافی تعیناتی کو عمل میں لایا گیا ہے، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو رونما ہونے سے قبل ہی اس پر قابو پایا جاسکے۔

وہیں بین الاقوامی اور لائن آف کنٹرول پر بھی حفاظت کے مزید انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ جموں وکشمیر میں یوم جمہوریہ کی سب سے بڑی تقریب سرمائی دارالحکومت جموں میں منعقد ہوگی۔ جہاں ایل جی منوج سنہا رنگا رنگ مارچ پاسٹ پر سلامی لیں گے، جب کہ کشمیر میں یوم جمہوریہ کی ایسی ہی تقریب شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.