جموں وکشمیر مشترکہ مسابقتی امتحانات کے لیے امیدواروں کی زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 35 مقرر کی گئی ہے ۔مخصوص زمروں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کیلئے یہ حد37برس جبکہ جسمانی طور پر معذور امیدواروں کے لئے 38برس ہوگی۔ J&K Competitive Examination اس ضمن میں جموں و کشمیر انتظامیہ نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے۔ عمومی انتظامی محکمہ کے پرنسپل سکریٹری منوج کمار دیویدی کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے، 'جموں کشمیر مشترکہ مسابقتی امتحانات ضوابط2018 کے رول8 کی شق(1) کی ذیلی شق(ii) کے تحت حاصل اختیارات کے سبب جموں کشمیر مشترکہ مسابقتی امتحانات2022میں عمر کی زیادہ سے زیاد ہ حد متعین کی ہے۔
حکم نامہ کے مطابق اوپن میٹرٹ امیدواروں کے لیے عمر کی زیادہ سے زیادہ حد35 برس مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ مخصوص زمروں سے تعلق رکھنے والے اور ملازمت میں امیدواروں کے لیے عمر 37برس متعین ہے اور جسمانی طور پر معذور امیدواروں کے لیے عمر کی یہ حد 38برس ہوگی۔