وادی کشمیر میں 105 دنوں کے طویل عرصے کے بعد روز سری نگر سے جموں خطہ کے بانہال تک ریل خدمات بحال کی گئیں۔
قبل ازیں 12 نومبر کو سری نگر سے شمالی کشمیر کے بارہمولہ تک ریل خدمات بحال کی گئی تھیں۔
کشمیر میں تعینات شمالی ریلویز کے چیف ایئریا منیجر ڈی روہت نے یو این آئی اردو کو بتایاکہ '12 بجکر 40 منٹ پر سری نگر سے بانہال ایک ریل گاڑی روانہ ہوئی۔
تاہم پیر کے روز سے روزانہ کی بنیادوں پر سری نگر سے بانہال دو ریل گاڑیاں چلیں گی اور اگلے احکامات تک ریل سروس اسی طرح جاری رہے گی'۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہفتے کے روز سری نگر سے بانہال آزمائشی طور پر دو ریل گاڑیاں چلائی گئی تھیں۔
وادی کشمیر میں چار اگست سے ریل سروس معطل تھی کیونکہ پانچ اگست کو مرکزی حکومت کی طرف سے جموں کشمیر کو دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کے تحت حاصل خصوصی اختیارات کی منسوخی اور ریاست کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کرنے کے پیش نظر وادی میں مختلف نوعیت کی پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔
ریلوے ذرائع نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ وادی میں معمول کی ریل خدمات بحال ہونے میں ابھی مزید کچھ وقت لگ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: سری لنکا: گوتبایا راج پکسے صدر منتخب
انہوں نے بتایا کہ 'اگلے احکامات تک بارہمولہ سے بانہال تک صرف دو ریل گاڑیاں چلیں گی۔ صورتحال میں مزید بہتری کے ساتھ ہی ریل گاڑیوں میں اضافہ کیا جائے گا اور معمول کی ریل خدمات بحال کی جائیں گی'۔