تفصیلات کے مطابق ہسپتال کی روزانہ او پی ڈی میں تشخیض کے لیے آنے والی حاملہ خواتین کو ریپٹ ٹیسٹ عمل میں لایا جاتا ہے جس دوران آج 24 حاملہ خواتین کے کورونا ٹیسٹ مثبت Pregnant women Test Covid Positive پائے گئے۔
اس دوران ہسپتال انتظامیہ کی جانب سےدیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ آنے والے دنوں میں یہ تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔
اس بیچ صحت محکمے نے کہا ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں حاملہ خواتین اور بیمار بچوں کے بر وقت علاج ومعالجہ کے لیے مفت ایمبولینس سہولیات میسر رکھی گئی ہے، جس کی خدمات حاصل کرنے کے ٹول فری نمبر 102پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں:Three Omicron Cases Confirmed In Jammu: جموں میں اومیکرون کی دستک، تین لوگ متاثر
واضح رہے گذشتہ کل جموں وکشمیر میں کورونا سے ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے جس کے ساتھ متوفین کی تعداد 4514 جا پہنچی ہے۔ وہیں 104 کورونا کے نئے معاملات سامنے آنے کے ساتھ کورونا وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 40 ہزار 36 ہوگئی ہے۔