سری نگر: انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار نے پیر کو دعویٰ کیا کہ کشمیر میں امسال اب تک 32 غیر ملکیوں سمیت 114 عسکریت پسند ہلاک کیے گئے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ "کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سات عسکریت پسند مارے گئے۔ جن میں کپواڑہ میں چار،کولگام میں دو اور پلوامہ میں ایک عسکریت ہلاک ہوئے ہیں، ان میں سے تین پاکستانی تھے جب کہ دیگر چار مقامی تھے۔
حکام نے پیر کو بتایا کہ جموں و کشمیر پولیس نے فوج کے ساتھ مل کر کپواڑہ، کولگام اور پلوامہ اضلاع میں 24 گھنٹوں سے بھی کم عرصے میں تین پاکستانی شہریوں سمیت سات عسکریت پسندوں ہلاک ہوئے ہیں۔