ETV Bharat / city

وادی کشمیر اور خطہ پیر پنچال میں سال کی پہلی برف باری

author img

By

Published : Oct 11, 2021, 4:51 PM IST

محکمہ موسمیات کی جانب سے پہلے ہی اس بات کی پیشن گوئی کی گئی تھی کہ 10 اور 11 اکتوبر کو وادی کے علاوہ خطہ پیر پنچال کے میدانی علاقوں میں بارش کا امکان ہے اور بالائی علاقوں میں درمیانی درجہ کی برف باری ہوگی۔

وادی کشمیر اور خطہ پیر پنچال میں سال کی پہلی برف باری
وادی کشمیر اور خطہ پیر پنچال میں سال کی پہلی برف باری

ضلع رامبن میں محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیشن گوئی کے مطابق وادی کے ساتھ ساتھ خطہ پیر پنچال کے بالائی علاقوں میں سال کی پہلی برف باری اور میدانی علاقوں میں موسلہ دھار بارشوں کے سبب سردی نے دستک دے دی ہے۔

متعلقہ محکمہ کی جانب سے کی گئی پیشن گوئی کے عین مطابق ضلع رامبن اور خاص طور سے سب ڈویژن بانہال کے اوپری علاقہ مہو منگت، ہنس راج ٹاپ و خطہ پیر پنچال کے دیگر پہاڑوں پر سال کی پہلی برف باری ہوئی اور میدانی علاقوں میں اتوار کی شب بارش ہوئی جس کے سبب سردی نے دستک دے دی ہے۔

بانہال کے اوپری علاقہ مہو منگت اور دیگر پہاڑی علاقوں کے لوگوں نے موسم سرما میں پہننے والی پوشاک اور گرم لباس ڈھونڈنا شروع کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: نیشنل کانفرنس کے سابق رہنما دیویندر سنگھ رانا بی جے پی میں شامل

وہیں دوسری جانب کسان پھولوں کو توڑنے میں مصروف ہیں اور اس بارش کی وجہ سے ضلع رامبن کے اوپری علاقے میں آباد کسانوں کی کٹی ہوئی گھاس اور مکے کی فصل کو نقصان پہنچنے کے خطرات بھی لاحق ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.