ETV Bharat / city

Srinagar Jammu National Highway سرینگر جموں قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند - Srinagar Jammu National Highway Closed

سرینگر- جموں قومی شاہراہ پر بدھ کی صبح چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی۔ Srinagar Jammu National Highway Closed

سرینگر جموں قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند

author img

By

Published : Aug 24, 2022, 11:49 AM IST

سرینگر: وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر بدھ کی صبح چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی۔ ایک ٹریفک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر رامبن میں مٹی کے تودے اور چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔ Srinagar Jammu National Highway closed for traffic

انہوں نے کہا کہ تاہم جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک حسب معمول جاری ہے۔ قابل ذکر ہے کہ وادی کے لئے شہہ رگ کی حیثیت رکھنے والی قومی شاہراہ کے بند ہونے سے اہلیان وادی کو گونا گوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Jammu Srinagar National Highway Closed: جموں سرینگر ہائی وے پر آمد و رفت متاثر

لوگوں کا کہنا ہے کہ شاہراہ بند ہوتے ہی بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوجاتی ہے اور گراں بازاری بھی آسمان چھونے لگتی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.