ETV Bharat / city

Hideout Busted in Ramban: کھاری بانہال میں کمین گاہ سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد

سکیورٹی فورسز نے ضلع رامبن کے کھڑی جنگلاتی علاقے ایک کمین گاہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔Hideout Busted in Ramban

security-forces-bust-hideout-in-ramban-cache-of-arms-and-ammunition-recovered
کھاری بانہال میں کمین گاہ سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد
author img

By

Published : Jul 18, 2022, 8:51 PM IST

رامبن: جموں وکشمیر کے ضلع رامبن کے کھاری بانہال علاقے میں پیر کے روز سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کی کمین گاہ سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرکے ضبط کیا۔Hideout Busted in Ramban

کھاری بانہال میں کمین گاہ سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد

پولیس کے مطابق سکیورٹی فورسز کو کھاری جنگلاتی علاقہ میں اسلحہ و بارود کی موجودگی کے حوالے سے ایک خفیہ اطلاع ملی تھی۔ اس حوالے سے جموں و کشمیر کے پولیس 23 آر آر نے مشترکہ طورپر بانہال کے جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

تلاشی آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کو ہڈوگن کے علاقے میں ایک کمین گاہ کا پتہ چلا۔فورسز نے کمین گاہ سے 35 اے کے 47 گولیوں کے راونڈ، 7 پیکا ایمونیشن، سات نو ایم ایم راونڈ، 2اے کے میگزین، تین کلو گرام بارودی مواد ، ایک زنگ آلودہ گرینیڈ ، ایک یو بی جی ایل، ایک عدد ریڈیو سیٹ ، ایک آئی ای ڈی کے علاوہ کھانے پینے کی اشیاء برآمد کی۔

مزید پڑھیں:

ڈی ایس پی بانہال نثار احمد نے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور فوج نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کا پردہ فاش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمین گاہ میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے معاملے کے متعلق ایک کیس زیر نمبر 167کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔ ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.