اطلاع کے مطابق عابد احمد صوفی ولد گل محمد صوفی ساکن کھنہ بل اننت ناگ کو پولیس نے 2017 میں (این ڈی پی ایس) ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس نے ملزم سے بانہال کے ٹی چوک کے مقام پر 70 کلو گرام نشیلی شئے (فکی) برآمد کی تھی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ رامبن نے مجرم پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے 10 سال قید کی سزا سنائی ہے اس کے علاہ مجرم پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں قید ایک سال تک بڑھادی جائے گی۔
منشیات فروش کی سزا کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے پولیس نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور منشیات کی فروخت یا اس کے نقصانات کے بارے میں معلومات فراہم کریں تاکہ اس سماج میں نوجوانوں کو منشیات جیسی لت سے بچایا جاسکے۔