ETV Bharat / city

جموں و کشمیر میں کرپشن کے باعث لوگوں کا سانس لینا مشکل: محبوبہ مفتی - mehbooba

پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے دعویٰ کیا کہ جموں و کشمیر میں کرپشن میں اس قدر اضافہ ہوا ہے کہ لوگوں کے لئے سانس لینا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس ترقی کے نام پر دفعہ 370 ہٹائی گئی تھی اس ترقی کا کہیں کوئی نشان نظر نہیں آرہا ہے.

محبوبہ مفتی کا دورہ سرنکوٹ
محبوبہ مفتی کا دورہ سرنکوٹ
author img

By

Published : Sep 14, 2021, 9:23 PM IST

سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل سرنکوٹ میں پی ڈی پی کی صدر و سابق وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر محبوبہ مفتی نے دورہ کیا۔ اس دوران ڈاک بنگلو سرنکوٹ میں پی ڈی پی کے ورکرس کے ساتھ ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی۔ میٹنگ میں دفعہ 370 اور 35A کی بحالی پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ میٹنگ کے دوران محبوبہ مفتی نے خطاب میں کہا کہ جموں و کشمیر کا تشخص بحال ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر جموں وکشمیر کی شناخت بچانی ہے تو پی ڈی پی کی آواز میں آواز ملائیں۔

جموں و کشمیر میں کرپشن کے باعث لوگوں کا سانس لینا مشکل ہو گیا ہے: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کی ہی زمینوں سے نکالا جارہا ہے یہاں ہر قسم کی افراتفری ہے۔"

محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں باہر کے لوگ ہر کام کرنے کے لئے آرہے ہیں۔ جس کے سبب یہاں کے لوگ بےروزگار ہوئے ہیں۔

محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ کسان پچھلے نو ماہ سے سرحد پر ہیں، دن رات بارش اور دھوپ میں پریشان ہیں۔ ان کی بات تو کوئی نہیں کررہا ہے لیکن طالبان کی بات ہورہی ہے۔

محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک کے اندر بہت سارے مسائل ہیں جن میں سب سے بڑا مسئلہ کسانوں کا ہے۔ اس کے بعد جموں و کشمیر کے لوگوں کے مسائل ہیں۔

مزید پڑھیں:جنت نظیر کشمیر ہر موسم میں سیاحوں کی پہلی پسند

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں ترقی کا کوئی نشان ہی نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر میں دفعہ 370 اور 35A کی منسوخی ترقی کا بہانہ بناکر کی تھی لیکن تب سے جموں و کشمیر میں کہیں کوئی ترقی نظر نہیں آرہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.