رامپور: اترپردیش کے دیگر اضلاع سمیت رامپور میں بھی آوارہ گایوں اور بیلوں کا مسئلہ کافی سنگین ہو گیا ہے۔
رامپور کے پٹوائی اور اس کے آس پاس کے گاؤں کے کاشتکاروں نے ای ٹی وی بھارت سے بتایا کہ وہ آوارہ گایوں اور بیلوں سے کافی تنگ آ چکے ہیں۔ Stray cows enter fields and destroy the crops
کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ رات رات بھر جاگ farmers having sleepless nights کر ان کو اپنی فصلوں کی حفاظت کرنی پڑتی ہے۔
پٹوائی کے کاشتکار وید پرکاش نے بتایا کہ ان کے گاؤں میں سب سے اہم مسئلہ آوارہ جانوروں کا ہے، جتنی پریشانی ان پانچ برسوں میں پیش آئی ہے، اتنی کبھی نہیں دیکھی گئی۔
کاشتکار سے ہم نے پوچھا کہ 2017 انتخابی منشور میں بی جے پی نے آوارہ جانوروں سے نجات سے متعلق وعدہ کیا تھا تو اس پر یوگی حکومت کی جانب سے کیا اقدامات کیے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت میں کچھ نہیں ہوا بلکہ گایوں اور بیلوں کا مسئلہ مزید سنگین ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی جھوٹے وعدے کرنے والی پارٹی ہے۔
ایسے میں سوال واجب ہے کہ جب ان جانوروں کی فروخت پر پابندی لگائی گئی تو وعدے کے مطابق ضرورت کے حساب سے گئو شالوں کا انتظام کیوں نہیں کیا گیا۔