ETV Bharat / city

پلوامہ: عسکریت پسندوں کے ہاتھوں سہارنپور کے صغیر احمد کا قتل

اترپردیش کے سہارنپور ضلع کے قطب شیر تھانہ علاقے کے محلہ سرائے حسام الدین کے رہنے والے صغیر احمد کو جموں و کشمیر کے پلوامہ میں عسکریت پسندوں نے گولی مار کر ہلاک کردیا، وہ اپنے پیچھے چار بچی چھوڑ گئے ہیں۔ کورونا کے دوران ان کی اہلیہ کا انتقال ہوگیا تھا۔ ان کی موت سے بچیوں کا رو رو کر بُرا حال ہے۔

Saghir Ahmed of Saharanpur killed by terrorists in Pulwama

author img

By

Published : Oct 17, 2021, 2:01 PM IST

سہارنپور: سہارنپور کے قطب شیر تھانے کے محلہ سرائے حسام الدین کا رہائشی صغیر احمد جموں و کشمیر کے پلوامہ میں کار پینٹر کے طور پر کام کرنے گیا تھا، جسے دہشت گردوں نے گولی مار دی۔ بتایا جارہا ہے کہ مقتول کی 4 بچی اور ایک لڑکا ہے۔ بیوی کی موت کورونا کے سبب ہوگئی تھی۔ والد کی موت پر چھوٹے چھوٹے بچوں کا رو رو کر بُرا حال ہے۔

ویڈیو دیکھیے

صغیر کے بھائی نعیم انصاری نے بتایا کہ میرے بڑے بھائی کی چار بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے، جب کہ میرے بھائی کی بیوی کا کورونا دور میں انتقال ہوچکا ہے، میرے بھائی کو قتل کرنے والوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ ہمیں انصاف مل سکے۔ مقامی کونسلر منصور بدر نے بتایا کہ جس نے پلوامہ میں صغیر کو قتل کیا، ان کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے، نریندر مودی حکومت جو کہتی ہے اس نے دہشت گردی ختم کردی ہے لیکن آپ خود دیکھ لیں کہ دہشت گردی ابھی ختم نہیں ہوئی، یہ صرف بیان بازی ہے۔

رکن پارلیمنٹ حاجی فضل الرحمان کے بھائی تسلیم قریشی نے کہا کہ جیسا کہ یہ سنا گیا ہے کہ ہمارے شہر کے بہترین کاریگر صغیر احمد کو عسکریت پسندوں نے گولی مار کر قتل کردیا ہے، یہ واضح ہے کہ مودی حکومت جو کہتی تھی کہ ہم نے دہشت گردی ختم کردی یہ بالکل بے بنیاد ثابت ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.