ETV Bharat / city

کپواڑہ میں بادل پھٹنے سے پُل ٹوٹا - bridge damged in kupwara

سرحدی ضلع کپواڑہ میں شدید بارشوں کے بعد ضلع کے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ زبردست بارشوں سے درجنوں گاؤں زیر آب آگئے ہیں۔

کپواڑہ میں تیز بارشوں سے پُل دھ گیا
کپواڑہ میں تیز بارشوں سے پُل دھ گیا
author img

By

Published : Jul 30, 2021, 1:44 PM IST

Updated : Jul 30, 2021, 2:08 PM IST

تازہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات سرحدی ضلع کپواڑہ کے کلاروس علاقے میں بادل پھٹنے سے ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ تیز ہو گیا ہے اور سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں خمریال نوابازار میں ایک کلوٹ ڈھ گیا ہے جس کے ساتھ ایک ٹپر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

وہیں تیز بارشوں کے سبب خمریال نوابازار، سلیکوٹ، ہائی ہامہ گوس، کاشرے سمیت متعدد دیگر مقامات پر سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور کئی رہائشی مکانات بھی زیر آب ہوگئے ہیں۔

کپواڑہ میں تیز بارشوں سے پُل دھ گیا

مقامی لوگوں کے مطابق گذشتہ شب کلاروس میں بادل پھٹنے کے بعد ندی نالوں میں پانی کی طغیانی بڑھ گئی ہے جس کے نتیجے میں علاقے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ پانی کے تیز بہاؤ نے دھان کی فصل، ایک کلوٹ اور ایک گاڑی کو اپنی زد میں لیا ہے۔ پانی کے بہاو سے آس پاس رہنے والے میکین بھی پریشان ہیں ۔

وہیں سرکاری عہدایدارکے مطابق ان علاقوں کے لئے ٹیمیں روانہ کی گئی ہے اور نقصانات کا جائزہ لیا جارہا ہے اور مزید صورتحال پر نظر رکھی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

ادھر خمرہال نالے کے آس پاس رہنے والے مکینوں نے مطالبہ کیا کہ اس نالے کا باندھ بنایا جائے تاکہ آئندہ اس طرح کی صورتحال کا انہیں سامنا نہ کرنا پڑے۔

Last Updated : Jul 30, 2021, 2:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.