سری نگر: جنوبی ضلع کولگام کے رام پورہ گاؤں میں ہفتے کی شام کو فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم آرائی کے دوران عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ Militants escaped in Kulgam encounter
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ہفتے کی شام کو عسکریت پسندوں کے کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر فوج بشمول آرمی، سپیشل آپریشن گروپ(ایس او جی) اور سی آر پی ایف نے جنوبی ضلع کولگام کے رامپورہ علاقے کا محاصرہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ 'جوں ہی فوج تلاشی کارروائیوں کے دوران عسکریت پسندوں کے مقام کے قریب پہنچے تو انہوں فوجی پارٹی پر فائرنگ شروع کی اور فوج نے بھی جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں تصادم آرائی شروع ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ گر چہ گاؤں کو پوری طرح سے سیل کرکے چار دائروں والی سیکورٹی تعینات کی گئی لیکن اس کے باوجود اتوار کی صبح عسکریت پسندوں کا کوئی اتہ پتہ نہیں چل سکا۔
یہ بھی پڑھیں: Awantipora Encounter: اونتی پورہ انکاؤنٹر دو عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے ساتھ ختم
ذرائع کا کہنا ہے کہ رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھا کر عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ گاوں میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔