ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگھلا کی صدارت میں عوامی دربار منعقد ہوا۔ اس دوران انہوں نے عوامی مسائل کو غور سے سُنا اور افسران کو ہدایت دی کہ وہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔
اس عوامی دربار میں قاضی گنڈ اور اس کے ملحقہ علاقوں سے آئے سول سوسائٹی کے ممبران و دیگر وفود نے اپنے مطالبات و مسائل سے ضلع انتظامیہ کو روبرو کرایا۔
لوگوں نے اپنے علاقوں کے مسائل ترقیاتی کمشنر کے سامنے رکھے جس میں پینے کے پانی کی قلت، بجلی، سڑکوں کی خستہ حالی، اسٹریٹ لائٹس وغیرہ شامل ہے۔
- مزید پڑھیں: سارا کشمیر ماکھن لال بندرو کی ہلاکت سے ماتم کناں
ترقیاتی کمشنر اننت ناگ نے بتایا کہ 'ترجیحی بنیادوں پر علاقے کے ہر گھر کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔