ETV Bharat / city

سی پی آئی ایم کی کولگام میں پارٹی کنونشن

سی پی آئی ایم کے رہنما تاریگامی نے مرکزی حکومت پر جموں وکشمیر کی تشخص اور خصوصی اختیار کو تباہ کرنے کا الزام لگایا۔

cpim-party-convention-in-kulgam
سی پی آئی ایم کی جانب سے کولگام میں پارٹی کنونیشن
author img

By

Published : Dec 5, 2020, 8:20 PM IST

جموں و کشمیر کے کولگام میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکس کی جانب سے پارٹی کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔

محمد یوسف تاریگامی نے آج ڈاک بنگلہ کولگام میں پارٹی ورکروں اور نو منتخب الیکشن امیدواروں سے خطاب کیا ۔

سی پی آئی ایم کے سینیئر رہنما محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ مرکزی حکومت جموں وکشمیر کی تشخص اور خصوصی اختیار کو تباہ کرنے پر تُلی ہوئی ہے۔ وہ یہاں پر اراضی اور دیگر امور سے متعلق قوانین کو لاگو کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

محمد یوسف تاریگامی

انہوں نے کہا کہ سی پی آئی ایم نے اس حوالے سے سپریم کورٹ میں ایک رٹ پٹیشن داخل کی ہے۔ تاکہ خصوصی اختیار اور پوزیشن کا دفاع کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ اس کی ہم خیال سیاسی جماعتیں بھی اس کا حصہ بن رہی ہے۔

محمد یوسف تاریگامی

انہوں نے انتخابات میں سی پی آئی ایم کے امیدواروں کو ووٹ دینے کی اپیل کی اور کہا کہ کولگام کی تعمیر و ترقی میں ان کا کلیدی رول بن سکتا ہے۔

انہوں نے امیدواروں کے حق میں مہم چلائی اور کہا کہ یہ زمینی سطح کے انتخابات ہیں، جہاں عوام کے روز مرہ کے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو اسمبلی کا رتبہ بھی بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ تاکہ عوامی نمائندگی حاصل ہو۔ انہوں نے اس حوالے سے مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.