ETV Bharat / city

Saugata Roy on Anis Khan Murder:'انیس الرحمن خان قتل معاملے سے متعلق سوال نہ کریں' - انیس قتل پر ٹی ایم سی رہنما کا بیان

عالیہ یونیورسٹی اور کئی تحریکوں میں آگے رہنے والے طالب علم انیس خان کے قتل کے سوال پر ٹی ایم سی رکن پارلیمان پروفیسر سوگتا رائے نے سوال نہیں کرنے کی بات کہی ہے. No Ask Questions About Anis Khan۔

Saugata Ray on Anis Khan Death
Saugata Ray on Anis Khan Death
author img

By

Published : Mar 6, 2022, 10:37 PM IST

شمالی 24 پرگنہ کے دمدم سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان پروفیسر سوگتا رائے نے نامہ نگاروں سے انیس الرحمن خان کی پراسرار موت کے معاملے میں سوال نہ کرنے کی اپیل کی Anis Khan should not ask questions about the murder case۔

Saugata Ray on Anis Khan Death
Saugata Ray on Anis Khan Death

مغربی بنگال کے ہوڑہ ضلع کے مسلم اکثریتی علاقہ آمتا تھانہ علاقے میں عالیہ یونیورسٹی کے سابق طالب علم اور متعدد تحریکوں کے متحرک انیس الرحمن خان کی پراسرار موت کا معاملہ سلجھنے کے بجائے الجھتا جا رہا ہے۔
جہاں ایک طرف اپوزیشن پارٹیاں لفٹ فرنٹ، کانگریس، طلبا تنطیمیں انیس الرحمن خان کی پراسرار موت کے معاملے میں ممتابنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت کو گھیرنے کی کوشش میں مصروف ہیں تو دوسری طرف حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رہنما اس معاملے سے دوری برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
شمالی 24 پرگنہ کے دمدم میں ایک تقریب کے دوران ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اور رکن پارلیمان پروفیسر سوگتا رائے نے کہا کہ ان سے انیس الرحمن خان قتل معاملے میں سوال نا کیا جائے تو بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ابھی تک مقتول نوجوان کے گھر والوں سے نہیں ملے ہیں۔ جب کسی سے ملاقات ہی نہیں ہوئی ہے تو اس معاملے میں کچھ بھی کہنا مناسب نہیں ہوگا۔
ان کا کہنا ہے کہ مقتول کے والد سالم خان اگر سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کر رہے ہیں تو اس کا جواب ان سے بہتر کون دے سکتا ہے۔ وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے ایس آئی ٹی تشکیل دے چکی ہے تو پھر سی بی آئی سے جانچ کرانے کا کوئی مطلب ہی نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:

دوسری طرف شمالی 24 پرگنہ کے دمدم سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان سوگتا رائے نے کہا کہ مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری کی بنگال کی سیاست میں کوئی اہمیت نہیں رہ گئی ہے۔ وہ اپنی بقاء کے لئے انیس الرحمن خان کی پراسرار موت پر سیاست کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.