ETV Bharat / city

Demand to Repeal CAA: مولانا ارشد مدنی کا این آر سی اور سی اے اے کو بھی واپس لینے کا مطالبہ - زرعی قوانین کی واپسی پر مولانا ارشد مدنی کا رد عمل

اترپردیش کے کانپور میں منعقدہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے پروگرام میں شرکت کرنے پہنچے بورڈ کے نائب صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ حکومت کو زرعی قوانین کی طرح سی سی اے اور این آر سی کو بھی واپس لینا چاہیے۔

CAA: Central Government also withdraws NRC and CAA: Arshad Madani

author img

By

Published : Nov 21, 2021, 4:25 AM IST

Updated : Nov 21, 2021, 5:16 PM IST

کانپور: اترپردیش کے کانپور میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا دو روزہ اجلاس ہفتہ کو جاجمؤ علاقے میں موجود دار التعلیم و السنہ مدرسے میں شروع ہوا، جس میں شرعی مسائل پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر جمعیت العلمائے ہند کے قومی صدر مولانا ارشد مدنی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے زرعی قوانین کو واپس لینے کے اعلان کا خیر مقدم کیا، ساتھ ہی سرکار سے مانگ کی کہ وہ این آر سی اور سی سی اے قانون کو بھی واپس لے۔

ویڈیو دیکھیے

مولانا ارشد مدنی نے مزید کہا کہ ہندوستان کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کوئی تحریک اتنی لمبی چلی ہو، اس کے لئے کسان مبارکباد کے مستحق ہے، کسانوں نے سی سی اے تحریک سے سبق لیا تھا، جب پورے ملک کے اندر مسلم مرد و خواتین سراپا احتجاج تھیں۔ زرعی قوانین کسانوں سے جوڑا ہوا ہے اور سی اے اے، این آر سی قومی مسئلہ ہے، اس پر سرکار کو غور و فکر کر واپس لینا چاہیے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے مزید کہا کہ اگر سی اے اے اور این آر کو واپس نہیں لیا گیا تو مستقبل میں مسلمانوں کے لئے پریشانی کو سبب بنے گا، جس طرح مرکزی سرکار نے زرعی قوانین واپس لینے کا اعلان کیا ہے اسی طرح سی اے اے اور این آر سی قانون کو واپس لے۔

Last Updated : Nov 21, 2021, 5:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.