ویسٹرن آرمی کے کمانڈر لیفٹننٹ جنرل آر پی سنگھ نے لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی ، جی او سی کے ساتھ رائزنگ اسٹار کارپس اور موجودہ سکیوریٹی صورتحال اور آپریشنل تیاری کا جائزہ لینے کے لیے باسولی ، باکلوہ اور مامون ملٹری اسٹیشنوں کا دورہ کیا۔
آرمی کمانڈر نے دیگر علاقوں میں بھی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا اور فیلڈ فارمیشن کمانڈروں سے بات چیت کی۔
آرمی کمانڈر نے یہاں تعینات فوجیوں کے حوصلے بلند کیے اور ملک مخالف عناصر کی طرف سے لاحق کسی بھی قسم کے خطرے کو ناکام بنانے کے لیے رائزنگ اسٹار کارپس کی تیاری پر اعتماد ظاہر کیا۔
ساتھ ہی انہوں نے تمام رینک کے افسران کو اسی جوش و جذبے کے ساتھ کام جاری رکھنے کی تلقین کی۔
اس موقع پر آرمی وائف ویلفیئر اسوسی ایشن کی علاقائی صدر الکا سنگھ بھی کمانڈر لیفٹننٹ جنرل آر پی سنگھ کے ہمراہ تھیں۔
الکا سنگھ نے فوجیوں کے اہل خانہ کے ساتھ بات چیت کی اور کووڈ-19 جیسے مہلک وبائی امراض کے خلاف لڑائی میں اہم کردار ادا کرنے پر ان کی تعریف کی۔