ETV Bharat / city

پونچھ تحصیل منڈی میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی

author img

By

Published : Aug 26, 2021, 11:01 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ تحصیل منڈی کا خوبصورت تحصیل کمپلکس جس میں تقریبا تحصیل افسران کے تمام دفاتر موجود ہیں اور ان کی ضرورت کی تمام ترسہولیات مہیا کرائے گئے ہیں لیکن اس بلند بالا تحصیل منڈی کمپلیکس میں عوام کی سہولت کے لیے نہ ہی پانی کا بہتر انتظام ہے اور نہ ہی قضائے حاجت کے لیے کوئی بہتر انتظام ہے۔

افسران کے لیے تمام ترسہولیات اورعوام کے لیے 'بیت الخلا' بھی نہیں

اس کمپلیکس میں دن بھر ہزاروں عوام اپنے ضروریات کی غرض سے آتے جاتے ہیں، دفاتر آنے جانے والے افراد راستے میں ہی ایک پرانا اور بے حد گندا بیت الخلا ہے جس سے مسلسل بدبو آتی رہتی ہے۔ عوام کا اس میں قضاء حاجت کے لیے جانا تو دشوار یہاں سے گزرنا ہی مشکل ہے کیوں کہ یہاں کوڑا کرکٹ اور گندگی کے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے سماجی کارکن یاسین شاہ و سماجی کارکن شکیل پرے اور سرپنچ ایسوسیشن کے صدر رفیق مدنی نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ 'یہاں تحصیل منڈی میں ہزاروں لوگ اپنا کام کی غرض سے آتے رہتے ہیں ۔ لیکن یہاں تحصیل کمپلکس کے احاطے میں بنے بیت الخلا کی گندگی اور کوڑا کرکٹ سے پریشان ہو جاتے ہیں اور عوام کی ضرورت کے لیے بنایا گیا بیت الخلاء اب ان کے لیے پریشانی کا باعث بن چکاہے۔ خاص طور پر خواتین کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرناپڑتاہے۔

انہوں نے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ اور تحصیلدار منڈی سے گزارش کی ہےکہ یہاں بیت الخلا کی صاف صفائی کے لیے ملازمین رکھے جائیں اور یہاں پانی کا کنیکشن لگایاجائے۔ اگر ایسا نہیں کیا جاسکتا تو اسے مکمل طور پر مسمار کر کے خالی جگہ چھوڑ دی جائے تاکہ یہاں پھیلی گندگی اور اس سے اٹھنے والی بدبو سے عوام کو نجات ملے۔

مزید پڑھیں: پہلگام میں بغیر اجازت ٹریکنگ پر پابندی عائد

اس حوالے سے تحصیلدار منڈی شہزاد لطیف خان نے کہا کہ' جب تحصیل کمپلکس کی عمارت تعمیر ہوئى تھی اسی دوران محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے اس بیت الخلاء کو تعمیر کیا گیا تھا کچھ سال تک یہ بیت الخلاء عوام کے استعمال کے لیے تھا لیکن گذشتہ کئی سالوں سے اس بیت الخلاء کی صاف صفائی نہیں ہوسکی ہے جس کے باعث یہ گندگی کا مرکز بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی اس پر کام کیا جائے گا تاکہ یہ بیت الخلاء عوام کے استعمال کے قابل بن سکے۔

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.