اطلاعات کے مطابق گذشتہ 13 ستمبر کو ترن کمار نامی ایک 24 سالہ نوجوان نے اپنے والد کو سونے کی چین واپس نہ کرنے کی وجہ سے قتل کردیا تھا۔
پولیس کے مطابق بیٹے نے والد کو قتل کرنے کے بعد ان کی لاش کو کیبل کے تار سے باندھ کر ستواری علاقے کے نہر میں پھینک دیا۔ جب آر ایس پورا کے رائے پور گجراں نہر سے پولیس کو وجے کمار کی لاش برآمد ہوئی تو اس کی شناخت نہیں ہوسکی ، تب آر ایس پورا پولیس نے لاش کو پورسٹ مارٹم کرکے جی ایم سی کے مردہ گھر میں رکھوا دیا تھا، اور اس کی جانچ کے لیے ایک ایس آئی ٹی ٹیم تشکیل دیا۔
معاملے میں موڑ اس وقت آیا جب ترن نے اپنے والد کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی، جس کے بعد انہوں نے مردہ گھر سے نامعلوم شخص کو اپنے والے کے طور پر شناخت کی، پولیس کو اس معاملے میں ترن پر پہلے سے ہی شک تھا، ترن اور اس کے والد کے درمیان تعلقات ٹھیک نہیں تھے، دنوں میں آئے دن مارپیٹ بھی ہوتی تھی۔
پولیس نے جب ترن سے تفتیش کی تو انہوں نے بھی قتل کی بات قبول کی، پولیس نے ترن کے قبضے سے ان کے والد کے موبائل فون کی بیٹری و میموری کارڈ بھی برآمد کیے، جبکہ موبائل فون اور سم کارڈ انہوں نے نہر میں پھیک دیے تھے'۔