کٹرہ: جموں و کشمیر کے کٹرہ میں یاتریوں کو لے جانے والی بس میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے چار افراد ہلاک ہوگئے جب کہ کئی لوگ جھلس گئے۔ A Bus Caught Fire in Katra موصولہ اطلاعات کے مطابق کٹرہ سے جموں جانے والی لوکل بس نمبر JK 14-1831 میں کٹرہ سے تقریباً 1.5 کلومیٹر دور کھرمل کے قریب آگ لگ گئی۔ وہیں موقع پر پہنچی فائر برگیڈ کی گاڑی نے آگ کو بجھایا اور جھلسے لوگوں کو نارائن ہسپتال میں داخل کرایا۔
اس واقعہ پر جموں زون کے اے ڈی جی پی مکیش سنگھ نے میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ چار بجے کا ہے اور یہ بس کٹرا سے جموں کی طرف جا رہی تھی تبھی اچانک بس میں آگ لگ گئی، آگ کس طرح لگی ہے شروعاتی جانچ میں پتہ نہیں چل سکا ہے، اس معاملے میں تفتیش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں اب تک چار لوگوں کی موت ہو چکی ہے، جبکہ 24 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
وہیں جموں و کشمیر انتظامیہ نے کٹرہ بس حادثہ میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو پانچ-پانچ لاکھ روپے بطور معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ اس حادثے میں شدید طور پر زخمی ہونے والے افراد کو ایک ایک لاکھ معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: Shop Gutted in Boniyar, Uri: بونيار، اوڑی میں شبانہ آتشزدگی، دکان خاکستر