ETV Bharat / city

جموں کے پتنگ بازار میں کورونا وائرس سے متعلق پتنگ کی فروخت - یوم آزادی پر اڑنے والی پتنگوں

جموں کے مشہور پتنگ بازار پکا دنگا مارکٹ میں کورونا وائرس سے احتیاطی تدابیر کے اسٹیکروں کو یوم آزادی پر اڑنے والی پتنگوں میں چسپاں کرکے فروخت کیا جارہا ہے۔ تاکہ آسمان میں اونچی اڑنے والی پتنگ جہاں بھی کٹ کر پہنچے گی وہاں وہاں پر کورونا کے متعلق بیداری کا پیغام بھی پہنچے گا۔

sale of kites related to corona virus in jammu's kite bazaar Pacca danga market
جموں کے پتنگ بازار میں کورونا وائرس سے متعلق پتنگ کی فروخت
author img

By

Published : Aug 12, 2021, 7:41 PM IST

15 اگست، یوم آزادی کے موقع پر جموں کے ایم اے ایم اسٹیڈیم میں خطہ کی سب بڑی پتنگ بازی کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ جموں کی روایت رہی ہے کہ اس پتنگ بازی میں نوجوان اور بچوں کے ساتھ ساتھ ہر عمر کے افراد بھی شریک ہوتے ہیں۔

جموں کے پتنگ بازار میں کورونا وائرس سے متعلق پتنگ کی فروخت

جموں کے مشہور پتنگ بازار پکا دنگا مارکٹ میں پتنگ کے ذریعہ عام لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کی غرض سے کورونا، لاک ڈاون اور سینیٹائزر پرنڈیڈ پتنگ فروخت کیے جارہے ہیں۔ جو کہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بھی بن رہے ہیں۔

دکانداروں کا کہنا ہیں کہ پتنگ کے ذریعہ معاشرے کو کورونا کے خطرہ سے آگاہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ کورونا وائرس سے احتیاطی تدابیر کے اسٹیکروں کو یوم آزادی پر اڑنے والی پتنگوں میں لگایا گیا ہے۔ تاکہ آسمان میں اونچی اڑنے والی پتنگ جہاں بھی کٹ کر پہنچے گی وہاں وہاں پر کورونا کے متعلق بیداری کا پیغام بھی پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بیساکھی کے سہارے چلنے والی فہمیدہ اختر، آنگن واڑی یونین کا سہارا

کورونا پتنگ اسٹیکر پر لکھا گیا ہیں کہ کورونا میں کس طرح کی علامات سامنے آتی ہیں ۔ کھانسی، نزلہ، بخار اور سانس لینے میں پریشانی کورونا کی علامات ہیں۔ ایک اسٹیکر پر لکھا گیا ہے کورونا سے بچنے کے لیے لیے ماسک اور سماجی دوری اختیار کریں۔

جموں شہر خاص میں آبادی بہت زیادہ ہے اور ایسے حالات میں لوگوں کو بہت زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ پتنگ بازی میں کورونا وائرس کے متعلق لوگوں کو آگاہ کرنا کافی اچھا اقدام سمجھا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.