ETV Bharat / city

'آر ایس ایس، بی جے پی کے ذریعہ جموں و کشمیر کی جامع ثقافت کو نقصان پہنچارہی ہے' - راہل گاندھی نے پارٹی کارکنان سے

جموں میں راہل گاندھی نے پارٹی کارکنان سے خطاب میں کہاکہ' جموں و کشمیر سے میرا پرانا رشتہ یہاں آکر ایسا لگتا ہے کہ میں اپنے گھر میں ہوں لیکن افسوس آر ایس ایس اور بی جے پی جموں و کشمیر کی جامع ثقافت کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں سر گرداں ہیں، جو کہ بے حد افسوسناک ہے۔

جموں و کشمیر کی جامع ثقافت کو نقصان
جموں و کشمیر کی جامع ثقافت کو نقصان
author img

By

Published : Sep 10, 2021, 5:26 PM IST

Updated : Oct 20, 2021, 1:39 PM IST

اپنے دوروزہ جموں دورے کے دوران کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے پارٹی کارکنان سے خطاب کے دوران مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اب جموں و کشمیر میں آر ایس ایس اور بی جے پی یہاں کی جامع ثقافت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہی ہیں، جو بے حد افسوسناک ہے۔

آر ایس ایس، بی جے پی سے جموں و کشمیر کی جامع ثقافت کو نقصان پہنچ رہا ہے

انہوں نے کہا کہ 'میں مطالبہ کرتا ہوں کہ جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دیا جائے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ایک جانب مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میں جموں میں ہوں، لیکن دوسری طرف اس بات کا دکھ بھی ہے کہ اب یہ ریاست نہیں، بلکہ ایک مرکز کے زیر انتظام علاقہ ہے'۔

مزید پڑھیں: جمعہ کے پیش نظر بانہال سے بارہمولہ پورہ ریل خدمات معطل

آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سابق صدر راہل گاندھی جمعرات کو اپنے دو روزہ دورے پر جموں پہنچے، کانگریس کے مقامی رہنماؤں وکارکنان نے جموں ایئر پورٹ کے باہر راہل کا والہانہ استقبال کیا۔ جموں پہنچ کر راہل گاندھی نے سب سے پہلے پیدل کٹرہ میں واقع شری ماتا وشنو دیوی مندر کا درشن کیا۔ جموں کی طرح کٹرہ میں بھی راہل گاندھی کا بڑے پیمانے پر خیر مقدم کیا گیا اور نعرے بلند کیے گئے۔

Last Updated : Oct 20, 2021, 1:39 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.