بھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر کے صدر رویندر رینا نے یونین ٹریٹری کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بالر عمران ملک کی حوصلہ افزائی کی۔اس سلسلہ میں بھاجپا اکائی کے ریاستی صدر و پارٹی کے دیگر سنیئر رہنماؤں کے ہمراہ فاسٹ بالر کے گھر گئے اور جموں وکشمیر بالخصوص جموں شہر کا نام روشن کرنے کے لئے فاسٹ بالر کو مبارکباد پیش کیا۔
غور طلب ہے کہ عمران ملک نے آئی پی ایل میں سب سے زیادہ تیز گیند کر کے نئی تاریخ رقم کی جس کے بعد ان کو آئی سی سی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے لئے انڈین ٹیم کے نیٹ بالر کے طور پر بھی شامل کیا گیا تھا، لیکن گزشتہ دنوں ان کو دورہ جنوبی افریقہ کے لئے انڈین اے کرکٹ ٹیم میں بھی شامل کرلیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: عُمران ملک، ایک ہی میچ میں لاکھوں لوگوں کو اپنا دیوانہ بنا لیا
بھاجپا ریاستی صدر نے عمران ملک اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ وہ ملک کےلئے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔