ETV Bharat / city

Ghulam Hassan Mir on Article 370: 'سیاسی جماعتیں دفعہ 370 کی بحالی کی بات کرکے عوام کو گمراہ کر رہی ہیں'

اپنی پارٹی کے نائب صدر غلام حسن میر Apni party Vice president Ghulam Hassan Mir نے ای ٹی بھارت سے خاص گفتگو میں کہا کہ نیشنل کانفرنس و دیگر سیاسی جماعتیں سنجیدگی کے ساتھ جموں وکشمیر کے مسائل حل کرنا نہیں چاہتی ہیں، کیونکہ یہ لوگ جذباتی سیاست کرکے دفعہ 370 کی بحالی Restoration of Article 370 کی بات کرکے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔

اپنی پارٹی کے نائب صدر غلام حسن میر
اپنی پارٹی کے نائب صدر غلام حسن میر
author img

By

Published : Dec 3, 2021, 7:49 PM IST

جموں کشمیر اپنی پارٹی Jammu & Kashmir Apni Party کا کہنا ہے کہ، ہماری پارٹی جموں وکشمیر کی دیگر سیاسی پارٹیوں کی طرح لوگوں کو نہ تو گمراہ کرے گی اور نہ ہی یہاں کے نوجوانوں کو جھوٹ اور کبھی نہ پورے ہونے والے خواب دکھا کر قبرستانوں یا جیلوں کا راستہ دکھائی گی۔

اپنی پارٹی کے نائب صدر غلام حسن میر

اپنی پارٹی کے نائب صدر غلام حسن میر نے ای ٹی بھارت سے خاص گفتگو میں کہا کہ 'نیشنل کانفرنس و دیگر سیاسی جماعتیں سنجیدگی کے ساتھ جموں وکشمیر کے مسائل حل کرنا نہیں چاہتی ہیں, کیونکہ یہ لوگ جذباتی سیاست کرکے دفعہ 370 کی بحالی Restoration of Article 370 کی بات کرکے عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک کھوکھلہ نعرہ ہے، دفعہ 370 واپس آئے گا اگر ایسا ہے تو نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کو چاہیے کہ وہ عوام کے سامنے روڈ میپ رکھے کہ کس طرح سے دفعہ 370 کی واپسی ممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو یہاں کی پرانی سیاسی پارٹیاں دفعہ 370 کی بحالی کی بات کر رہی ہیں انہوں نے رائے شماری اور گریٹر اٹونمی کی بھی بات کی تھی، تو اب وہ اپنے گریباں میں جھانک کے دیکھے۔

میر نے کہا کہ ان جماعتوں کی سیاست جھوٹ اور فریب پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ این سی اور پی ڈی پی نے یہاں کے لوگوں کو کئی دہائیوں سے اٹونمی اور رائے شماری کے نام نہ صرف گمراہ کیا ہے بلکہ دھوکہ بھی دیا۔ وہیں اب دفعہ 370کی بحالی کے نام پر ایک بار پھر گمراہ کرنے کے کوشش کر رہی ہیں، لیکن جموں و کشمیر کی عوام اب ان پارٹیوں کے کھوکھلے نعروں اور دعوؤں کو بخوبی سمجھ رہے ہیں۔

غلام حسن میر نے کہا کہ اپنی پارٹی جموں وکشمیر میں جلد از جلد اسمبلی انتخابات منعقد کروانے کے حق میں ہے، تاکہ یہاں کے لوگوں کو درپیش روز مرہ کے مسائل سے راحت ملے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں کی ترقی اور خوشحالی امن وامان میں مضمر ہے۔ ایک سوال کے جواب میں میر نے کہا کہ 'اپنی پارٹی' جموں وکشمیر کے نوجوانوں کی بے روزگاری اور بے کاری کا خاتمے چاہتی ہے جس کے لئے پارٹی کام کرنے پر وعدہ بند ہے۔

میر نے کہا کہ ان کی پارٹی یہاں کی دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح نوجوانوں کا استحصال نہیں کرنا چاہتی ہے اور نہ ہی غلط اور جھوٹے وعدوں سے یہاں کے معصوم نوجوانوں کو بہلا پھسلا کر قبرستانوں، قید خانوں کا راستے دکھانا چاہتی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.