ETV Bharat / city

حیدر پورہ انکاؤنٹر واقعہ کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ: محبوبہ مفتی - پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر محبوبہ مفتی

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر محبوبہ مفتی نے حیدرپورہ انکاؤنٹر کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا، ایک مکان مالک اور ایک ڈاکٹر کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کیا۔

حیدر پورہ انکاونٹر واقعہ کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ: محبوبہ مفتی

author img

By

Published : Nov 17, 2021, 9:53 AM IST

Updated : Nov 17, 2021, 10:01 AM IST

محبوبہ مفتی نے حیدر پورہ انکاؤنٹر کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھ کر تکلیف ہورہی ہے کہ پولیس نے عسکریت پسندوں سے لڑتے ہوئے شہریوں کو نشانہ بنانا شروع ر وک دیا ہے۔

حیدر پورہ انکاونٹر واقعہ کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ: محبوبہ مفتی

انہوں نے پولیس پر بے قصور شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کا بھی الزام عائد کیا۔ انہیں کراس فائرنگ میں ہلاک کیا جارہا ہے اور عسکریت پسندوں کے مددگار قرار دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ ہزار روپیے پر نوکری کرنے والے نوجوان کو عسکریت پسندوں کا مددگار بتایا جارہا ہے جب کہ اس کا ابھی تک کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔ انہوں نے حکومت پر کشمیریوں کو دبانے کی ناکام کوشش کا بھی الزام عائد کیا۔

پی ڈی پی صدر نے حیدرپورہ انکاؤنٹر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کے افراد خاندان کی جانب سے اس طرح کے الزامات لگائے جارہے ہیں کہ مکان مالک کا استعمال انسانی ڈھال کے طور پر کیا گیا اور انہیں ایک نوجوان ڈاکٹر کے ساتھ ہلاک کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

محبوبہ مفتی نے اپنے 5 روزہ دورہ جموں کے دوران بی جے پی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش میں آئندہ برس ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

Last Updated : Nov 17, 2021, 10:01 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.