کشتواڑ ڈی سی کمپلیکس Kishtwar DC Complex کے باہر گندگی کے ڈھیر سے مقامی دکاندار کافی پریشان ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ متعدد مرتبہ ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ یہاں کوڑا دان رکھیں تاکہ گندگی اس میں ہی جمع ہو لیکن ابھی تک نہ ڈسٹبین فراہم کیا گیا اور نہ ہی صفائی ملازمین یہاں صفائی کر رہے ہیں۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ ایک جانب حکومت سووچھ بھارت ابھیان Swachh Bharat Mission جیسی بڑی مہم چلا رہی ہے تو وہیں اس مہم کے تحت دیئے جانے والے نعرے زمینی سطح پر اس برعکس نظارے پیش کر رہے ہیں۔
مقامی دکانداروں نے کشتواڑ کے ضلع ترقیاتی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی سی کمپلیکس کے باہر ڈسٹبین رکھا جائے نیز صفائی ملازمین کو یہاں کی صفائی کا پابند بنایا جائے تاکہ لوگوں کو گندگی سے نجات مل سکے۔