ETV Bharat / city

ایل او سی پر دراندازی کی کوشش ناکام، دو عسکریت پسند ہلاک - ساتھیوں کو لے کر پاکستان واپس لوٹ گئے

ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر لشکر طیبہ کا عسکریت پسند ہلاک کردیا گیا، جس کے قبضہ سے بڑی تعداد میں ہتھیار برآمد کیے گئے۔

Infiltration attempt failed
دراندازی کی کوشش ناکام
author img

By

Published : Aug 31, 2021, 5:41 PM IST

ضلع پونچھ کے دیگوار سکٹر کے نکرنوٹ علاقے میں عسکریت پسندوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام کرتے ہوئے درانداز کو ہلاک کیا گیا۔ یہاں بھارتی فوج نے لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا۔ ہلاک ہوئے عسکریت پسندوں کے پاس سے گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

ایک پریس کانفرنس میں پونچھ بریگیڈیر کے کمانڈر پنیت دووال نے اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ 'بھارتی فوج عسکریت پسندوں کی کسی بھی طرح کی ناپاک حرکت کو کامیاب نہیں ہونے دے گی'۔

عسکریت پسند کسی بڑی واردات کو انجام دینے کی فراق میں تھے لیکن ایل او سی پر فوج کے جوان نے عسکری سازش کو ناکام کرتے ہوئے دراندازی کی کوشش کررہے عسکریت پسندوں میں سے دو کو ہلاک کردیا۔ درانداز دیگر زخمی ساتھیوں کو لے کر پاکستان واپس لوٹ گئے'۔

یہ بھی پڑھیں: شہید اے ایس آئی بابو رام کی برسی پر پروگرام کا انعقاد

بریگیڈیر نے مزید بتایا کہ 'عسکریت پسندوں کے قبضے سے (AK-56) رائفل، پانچ میگزین، 133 گولیاں، چار گرینیڈ، پاکستانی کرنسی 13370 روپے، ایک آئی ڈی کارڈ کے علاوہ بڑی تعداد میں سامان برآمد کیا گیا ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.