ETV Bharat / city

بھارت و چین لداخ سے فوجیوں کو پیچھے ہٹانے کے لیے سرگرم - India and China active in withdrawing troops in Ladakh

ابھی صرف ایک تجویز ہے جس پر غور کیا جارہا ہے اور جلد ہی فوجی کور کمانڈروں کے مابین ہونے والی بات چیت میں اس معاملے میں تفصیل سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس منصوبہ پر رضامندی ہونے اور ہر پہلو کی جانچ کے بعد ہی کئی مرحلوں میں فوجیوں کو پیچھے ہٹایا جائے گا۔

بھارت و چین کا لداخ سے فوجیوں کو پیچھے ہٹانے کا منصوبہ

author img

By

Published : Nov 12, 2020, 3:44 AM IST

Updated : Nov 12, 2020, 4:10 AM IST

مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن (ایل اے سی) پر گزشتہ چھ مہینے سے بھی زائد وقت سے جاری تنازعہ کو ختم کرنے کے لئے بھارت اور چین مرحلہ وار طریقے سے اپنے فوجیوں کو پیچھے ہٹنے کے ایک منصوبہ پر کام کررہے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اس منصوبے کو نافذ کرنے سے پہلے حتمی شکل دی جارہی ہے۔ اس منصوبے کے تحت سب سے پہلے پینگ گونگ جھیل کے شمالی کنارے سے دونوں ممالک اپنی اپنی فوجوں کو سے پیچھے ہٹائیں گے۔

چھ نومبر کو دونوں ممالک کے فوجی کمانڈروں کے مابین آٹھ دور کی بات چیت کے دوران چین نے اس منصوبے کی تجویز سامنے رکھی تھی۔

ذرائع کے مطابق اس منصوبہ کے تحت پینگ گونگ جھیل کے شمالی کنارے کی فنگر ۔4 سے لے کر فنگر۔8 تک کے علاقہ سے ہندوستان اور چین اپنے اپنے فوجیوں کو پیچھے ہٹائیں گے۔

ذرائع کے مطابق یہ ابھی صرف ایک تجویز ہے جس پر غور کیا جارہا ہے اور جلد ہی فوجی کور کمانڈروں کے مابین ہونے والی بات چیت میں اس معاملے میں تفصیل سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس منصوبہ پر رضامندی ہونے اور ہر پہلو کی جانچ کے بعد ہی کئی مرحلوں میں فوجیوں کو پیچھے ہٹایا جائے گا۔

Last Updated : Nov 12, 2020, 4:10 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.