ETV Bharat / city

جموں کے سرکاری اسکولوں کا نام شہداء کے نام پر رکھا جائے گا - जम्मू और कश्मीर में सरकारी स्कूल

جموں ڈویژنل کمشنر راگھو لینگر نے جموں خطے کے تمام 10 اضلاع جموں ، ڈوڈا ، ریاسی ، پونچھ ، راجوری ، کٹھوعہ ، سانبہ ، رام بن ، کشتواڑ اور ادھم پور کے ڈپٹی کمشنروں سے کہا ہے کہ وہ ان سرکاری اسکولوں کی نشاندہی کریں جن کا نام شہیدوں کے نام پر رکھا جا سکے۔

government schools in J and K will be named after martyrs
جموں و کشمیر کے سرکاری اسکولوں کا نام شہداء کے نام پر رکھا جائے گا
author img

By

Published : Aug 7, 2021, 4:05 AM IST

Updated : Aug 7, 2021, 4:52 AM IST

جموں کے تمام سرکاری اسکولوں کا نام بھارتی فوج کے جوانوں ، سی آر پی ایف کے جوانوں اور جموں و کشمیر پولیس کے جوانوں کے نام پر رکھا جائے گا جو ڈیوٹی کے دوران ملک کی خدمت کرتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔

حکم میں کہا گیا ہے کہ "ایک اعلی اتھارٹی کی طرف سے موصول ہونے والی ہدایات کے مطابق میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ ضلع کے دیہاتوں اور میونسپل وارڈز میں ایسے سرکاری اسکولوں کی نشاندہی کریں جو ہمارے شہداء، پولیس/فوج/سی آر پی ایف کے نام سے منسوب ہو سکیں۔"

اس کے علاوہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلہ میں پولیس، سیول انتظامیہ، پنچایتی اراکین اور فوج کی بھی معاونت حاصل کی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: منوج سنہا نے جموں و کشمیر فلم پالیسی 2021 کی رونمائی کی

حکمنامے کے مطابق ضلعی سطح پر ایک کمیٹی تشکیل دی جا سکتی ہے تاکہ مناسب تصدیق کے بعد اس طرح کی تفصیلات تیار کی جا سکے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ، اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنر (پنچایت) ، یا فوج کے نمائندے کو ضلعی سطح پر فہرست کو حتمی شکل دینے کے لیے کمیٹی میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

Last Updated : Aug 7, 2021, 4:52 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.